وزارت دفاع
ٓزادی کا امرت مہوتسو
این سی سی نے جلیانوالہ باغ کے شہیدوں کو یاد کیا
Posted On:
13 APR 2021 5:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی 13 اپریل 2021: نیشنل کیڈٹ کور(NCC)نے 1919میں 13 اپریل کو آج ہی کے دن جلیانوالہ باغ قتل عام میں جانیں کھونے والے شہیدوں کو یاد کیا۔ یہ خراج عقیدت ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب آزادی کے امرت مہوتسو بھی جاری ہے جس میں قوم آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منارہی ہے۔
14 لاکھ کیڈٹوں پر مشتمل NCC کے کیڈٹ ملک بھر میں 75 مقامات پر اکھٹا ہوئے اور انھوں نے نکڑ ناٹک، حب الوطنی کے گیتوں تقریروں اور ہلکے پھلکے ڈراموں کے ذریعہ مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کیڈٹوں کے اس خراج عقیدت کے پروگراموں سے ماحول پر حب الوطنی کا جذبہ چھاگیا اور مقامی لوگوں نے بھی ان پروگراموں میں شرکت ک۔ سوشل میڈیا پر بھی ہیش ٹیگ ’’این سی سی رمیمبرز جلیانوالہ ‘‘ چھایا ہوا ہے۔
اس موقع پر NCC نے ملک بھر میں عوام کو ایک ہی بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کے مضر نتائج کے تئیں بیدار کرنے کے لئے مہم چلائی۔ کیڈٹوں نے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے پلوگ رن کے ذریعہ صفائی ستھرائی پر زور دیا اور ایک ہی بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کا استعمال بند کرنے کی اپیل کی۔ سوشل میڈیا پر یہ پیغام ہیش ٹیگ’’این سی سی اگینسٹ پلاسٹک‘‘ کے ذریعہ پھیلایا گیا۔
ملک کی ممتاز نوجوان تنظیم NCC نے اپنے قیام کے بعد سے ہی ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس تنطیم نے لاکھوں لاکھ نوجوانوں کی زندگی میں انقلاب برپا کیا ہے اور ان کی کردار سازی کے علاوہ انھیں اتحاد اور ڈسپلن کی راہ پر چلایا ہے۔ کورنے اہم معاملوں مثلا پانی کی بچت، ماحولیات کے تحفظ، ڈیجیٹل بیداری اور سوچھتا ابھیان کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کی۔
****
U.No. 3690
م ن۔ ر ف ۔س ا
(Release ID: 1711606)
Visitor Counter : 239