کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے ای۔ سانتا کا افتتاح کیا جوکہ ایکوا فارمرس اور خریداروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرانے کے لئے ایک الیکٹرانک بازار ہے


جناب گوئل نے کہا کہ اس سے ہمارے ایکوا فارمرس کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، طرز زندگی بہتر ہوگی، خودکفیلی، معیار کی سطحوں، قابل رسائی ہونے میں اضافہ ہوگا اور انہیں نئے متبادل ملیں گے

ہماری حکومت کسانوں کی بہبود کے لئے عہد بند ہے: جناب گوئل

Posted On: 13 APR 2021 2:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13   اپریل 2021،           مرکز  و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج  ای۔ سانتا (ای۔ ایس اے این ٹی اے) کا  ورچوول طریقے سے افتتاح کیا جو کہ  ایکوا فارمرس  اور خریداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے ایک الیکٹرانک بازار ہے۔ اس کی وجہ سےکسان  اپنی پیداوار کی بہتر قیمت حاصل کرسکیں گے اور  برآمد کار  براہ راست  کسانوں سے  ان کے معیاری پروڈکٹ خرید سکیں گے۔  اس سے  کسانوں کا پتہ لگانے میں آسانی ہوگی جو کہ بین الاقوامی تجارت میں  کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اصطلاح ای۔ سانتا ویب پورٹل کے لئے تیار کی گئی ہے جس کا مطلب الیکٹرانک سولیوشن فار  آگمینٹنگ این اے سی ایس اےفارمرس ٹریڈ ان ایکوا کلچر ہے۔ نیشنل  سینٹر فار سسٹینیبل ایکوا کلچر (این اے سی ایس اے)کامرس و صنعت کی وزارت  کی  میرین پروڈکٹ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم پی ای ڈی اے)  کی ایک شاخ ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ای۔ سانتا سے ہمارے ایکوا فارمرس کی  آمدنی میں اضافہ ہوگا، طرز زندگی بہتر ہوگی، خودکفیلی، معیار کی سطحوں، قابل رسائی ہونے میں اضافہ ہوگا اور انہیں نئے متبادل  ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ پلیٹ فارم  ان کےکاروبار کے روایتی طریقے  کو  تبدیل کردے گا اور وہ  زبانی بات چیت کی بنیاد والے کاروبار سے ایک رسمی اور قانونی  پابندی والا کاروبار بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای۔ سانتا درج ذیل کے ذریعہ کسانوں کی زندگی اور آمدنی کو بہتر بنائے گا:

  • جوکھم کم ہوگا
  • پروڈکٹ اور بازاروں کے بارے معلومات
  • آمدنی میں اضافہ
  • غلط طریقوں کے خلاف تحفظ
  • طریقہ کار کی آسانی

وزیر موصوف نے کہا کہ ای۔سانتا  بازار کی تفریق کو ختم کرنے کے لئے ایک ڈیجیٹل برج ہے جو کہ  بچولیوں کو ختم کرنے  کے لئے کسانوں اور خریداروں کے درمیان  ایک متبادل مارکیٹنگ ٹول کے طور پر کام کرےگا۔ یہ  کسانوں اور برآمد کاروں کے درمیان  کیش لیس ، کانٹیک لیس اور پیپر لیس الیکٹرانک ٹریڈ پلیٹ فارم  فراہم کراتے ہوئے روایتی ایکوا فارمنگ میں  زبردست تبدیلی لائے گا۔ انہوں نے کہا  ’’ای۔ سانتا ماہی گیروں اور  ماہی پروری کرنے والی  تنظیموں کی پیداوار  کی اقسام  کے لئے  خریداروں کے سامنے  ایک اجتماعی  اشتہار کا ایک ٹول بھی بن سکتا ہے تاکہ  بھارت میں اور بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو پتہ چلے کہ  اب کیا دستیاب ہے اور مستقبل میں کیا دستیاب ہوگا اور یہ ایک  نیلامی پلیٹ فارم بھی بن سکتا ہے‘‘۔ یہ پلیٹ فارم  کئی زبانوں میں دستیاب ہے جس سےمقامی آبادی کو مدد ملےگی۔

روایتی اکوا فارمنگ میں  درپیش چیلنجوں  کےبارے میں جناب گوئل نے کہاکہ  کسانوں کو اجارے داری اور استحصال  کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جبکہ برآمد کاروں کو  پیداوار کی خریداری میں  عدم تواتر اور  کوالٹی کی کمی  کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس کے علاوہ  مطلوبہ  کسانوں کا پتہ لگانہ بھی  بین الاقوامی تجارت کا ایک بڑا معاملہ تھا۔  انہوں نے کہاکہ  ای۔ سانتا ویب سائٹ (https://esanta.gov.in) سے  ہمارے ماہی گیروں کے معیاری زندگی میں ایک تبدیلی آئے گی۔ ان کی زندگی میں  کافی حد تک بہتری آئے گی اور  عالمی تجارت میں بھارت کے وقار میں اضافہ ہوگا۔ یہ پورٹل  ملک  کے اندر اور بیرونی ممالک میں ماہی گیروں اور خریداروں کے درمیان  ایک پُل کے طور پر کام کرے گا۔

بھارت کے آتم نربھر بھارت وژن  کے سلسلے میں  اس کو ایک اور کامیابی قرار دیتے ہوئے  وزیر موصوف نے کہا کہ  یہ بھارت کو خود کفیل بنانے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکومت کسانوں کی بہبود کے لئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے سی ایس اے کی اس پہل میں بھارت میں ایکوا پروڈکٹ کی مارکیٹنگ  کا نقشہ تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے۔

ای۔ سانتا کسانوں اور برآمد کاروں کے درمیان  ایک پوری طرح پیپر لیس اور  اینڈ ٹو اینڈ   الیکٹرانک تجارتی پلیٹ فارم ہے۔ کسانوں کو  اپنے پروڈکٹ  کی فہرست اور ان کی قیمت درج کرنے کی آزادی ہوگی  جبکہ برآمد کار وں کو اپنی ضرورتوں کی فہرست پیش کرنے اور اپنی  ضرورتوں  مثلاً مطلوبہ سائز ، مقام، فصل کی تاریخوں وغیرہ کی بنیاد  پروڈکٹ کا انتخاب کرنے  کی آزادی ہوگی۔ اس سے  کسانوں اور خریداروں کا تجارت پر زیادہ کنٹرول ہوگا اور  وہ معلومات کی بنیاد پر فیصلےکرسکیں گے۔ یہ پلیٹ فارم  فہرست میں شامل ہر ایک پروڈکٹ کی  مفصل خصوصیات  فراہم کرائے گا اور  ایک  ایسکرو ایجنٹ کے طور پر این اےسی ایس اے  کے  الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم  سے منسلک ہے۔ فصل کوفہرست میں شامل کئے جانے اور  آن لائن بات چیت کے بعد  ڈیل انجام پائے گی، پیشگی ادائیگی کی جائے گی اور  تخمینے کے مطابق ایک  بیجک تیار ہوگا۔ فصل کی تاریخ مقرر ہونے پر  خریدار فارم تک پہنچے گا  اور فصل  کی پیداوار اس کی موجودگی میں نکالی جائے گی۔  فصل کا کام مکمل ہونے پر  آخری حساب کیا جائے گا۔ مالی کی مقدار کی تصدیق کی جائے گی اور  حتمی رقم کا فیصلہ ہوگا اور ڈلیوری چالان جاری کیاجائےگا۔ مال کے پروسیسنگ پلانٹ تک پہنچنے پر  حتمی بیجک تیار کیا جائے گا اور برآمد کار  بقیہ ادائیگی کرے گا۔ یہ ادائیگی ایسکرو کھاتے میں آئے گی۔ این اے سی ایس اے اس کی تصدیق کرے گا اور  اسی کے مطابق کسانوں کو ادائیگی  کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3677

                        


(Release ID: 1711500) Visitor Counter : 242