وزارت خزانہ

مالی سال 21۔2020 کی عارضی خالص بالواسطہ ٹیکس وصولی (جی ایس ٹی اور غیر جی ایس ٹی) سے مالی سال 20۔2019 کے حقیقی محصول کے مقابلے میں 12 فیصد کے اضافے کا پتہ چلتا ہے


خالص بالواسطہ ٹیکس وصولی مالی سال 21۔2020 کے لئے بالواسطہ ٹیکسوں کے 9.89 لاکھ کروڑ روپے کے ترمیم شدہ تخمینے کا 108.2 فیصد ہے

Posted On: 13 APR 2021 12:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13   اپریل 2021،           مالی سال 21۔2020 کی بالواسطہ ٹیکس وصولی  (جی ایس ٹی اور غیر جی ایس ٹی)  کے عارضی اعداد و شمار سے  10.71 لاکھ کروڑ  روپے کے  خالص محصول کی وصولی  کا پتہ چلتا ہے جبکہ  مالی سال 20۔2019  میں یہ وصولی 9.54 لاکھ کروڑ روپے کی تھی۔ اس طرح  وصولی میں 12.3 فیصد  کا اضافہ ہوا ہے۔  مالی سال  21۔2020 کی خالص بالواسطہ ٹیکس وصولی سے مالی سال 21۔2020 کے لئے  بالواسطہ ٹیکسوں کے ترمیم شدہ تخمینے  کے 108.2 فیصد  ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/OneERST.jpeg

جہاں تک کسٹمز کا تعلق ہے، مالی سال 21۔2020 کے دوران خالص ٹیکس وصولی 1.32 لاک کروڑ روپے رہی ہے جبکہ  گزشتہ مالی سال کے دوران  یہ 1.09 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس  طرح تقریباً  21 فیصد اضافے کا پتہ چلتا ہے۔

مالی 21۔2020 کے دوران  سینٹر ایکسائز اور سروس ٹیکس  (بقایہ جات)  کی مد میں  خالص ٹیکس وصولی  3.91 لاکھ کروڑ روپے رہی ہے جبکہ   گزشتہ مالی سال میں یہ 2.45 لاکھ کروڑ روپے تھی۔اس طرح  59 فیصد سے زیادہ  کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/TwoSKXX.jpeg

 

مالی 21۔2020 کے دوران مرکی جی ایس ٹی  (سی جی ایس + آئی جی ایس ٹی+ کمپنسیشن سیس) کی مد میں  خالص ٹیکس وصولی  5.48 لاکھ کروڑ روپے  کی رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں  یہ 5.99 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ مالی 21۔2020 کے لئے سی جی ایس ٹی اور کمپنسیشن  سیس سمیت خالص جی ایس ٹی وصولی کا  ترمیم شدہ تخمینہ 5.15 لاکھ کروڑ روپے کا تھا۔ اس طرح   حقیقی خالص جی ایس ٹی وصولی  مجموعی نشانہ وصولی کا  106 فیصد رہی ہے۔ اگرچہ  یہ گزشتہ مالی سال کی وصولی کے مقابلے میں 8 فیصد کم رہی۔جی ایس ٹی وصولی مالی سال کی پہلی ششماہی   میں کووڈ کی وجہ سےبری طرح متاثر ہوئی لیکن دوسری ششماہی میں  جی ایس ٹی وصولی میں  اچھا اضافہ درج کیا گیا اور  وصولی گزشتہ چھ ماہ   میں  سے ہر ایک کے مقابلے میں  ایک لاکھ کروڑ روپے زیادہ  رہی۔  مارچ میں  جی ایس ٹی وصولی  جنوری فروری ماہ کی  بہت اچھی وصولی کے بعد  1.24 لاکھ کروڑ وپے رہی۔مرکزی حکومت کی جانب سےکئے گئے متعدد اقدامات سے  جی ایس ٹی کی وصولی بہتر بنانے میں  مدد ملی ہے۔

مذکورہ بالا اعداد و شمار عارضی ہیں اور  ان میں   التوا شدہ معاملات  کی وجہ سے  تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3676

                          



(Release ID: 1711465) Visitor Counter : 223