ٹیکسٹائلز کی وزارت

وزیراعظم 27فروری ، 2021کو دی انڈیاٹوائے فیئرکاافتتاح کریں گے

Posted On: 25 FEB 2021 5:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25فروری :

وزیراعظم جناب نریندرمودی  27فروری ، 2021کو 11بجے دن  میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ  دی انڈیاٹوائے فیئر2021کاافتتاح کریں گے ۔

اطفال کے ذہنی نشونماء میں کھلونے ایک اہم کرداراداکرتے ہیں اور انھیں نفسیاتی طورپرمحرک بناتے ہیں اوران کے اندرحسیت جگاتے ہیں وران کی ہنرمندی کو اجاگرکرتے ہیں ۔ اگست 2020میں من کی بات میں گفتگوکرتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہاتھاکہ کھلونے نہ صرف سرگرمی می ں اضافہ کرتے ہیں بلکہ امنگیں بھی پیداکرتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ایک بچے کی مجموعی نشونماء میں کھلونوں کی اہمیت کافی زیادہ ہے ۔ وزیراعظم نے اس سے پہلے ہندوستان میں کھلونے بنانے کو تقویت دینے پرزوردیاتھا۔ وزیراعظم کے اس ویژن کے ساتھ انڈیاٹوائے فیئر2021کا اہتمام کیاجارہاہے ۔

میلے کے بارے میں

یہ میلہ 27فروری سے 2مارچ ، 2021تک منعقد ۔اس کا مقصد ایک ورچوئل پلیٹ فارم پرسبھی شراکت داروں نیز خریداروں، فروخت کرنے والوں طلباء اور اساتذہ اورڈیزائنرس کو ایک ساتھ لاناہے تاکہ اس صنعت کی مجموعی ترقی کے لئے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اورپائیداررابطے تشکیل کئے جاسکیں ۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ حکومت اورصنعت مل کر اس بات پرتبادلہ خیال کریں گے کہ کس طرح ہندوستان کو  اس سیکٹرمیں سرمایہ کاری راغب کرکے کھلونے کی سورسنگ اورانھیں تیارکرنے کا اگلاعالمی مرکز بنایاجاسکتاہے ۔

***************

 (ش ح ۔ ۔ع آ )

U-3665


(Release ID: 1711408) Visitor Counter : 194