صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ نے چیترا سکلاڑی، اُگاڑی، گوڈی پرو، چیتی چاند، ویساکھی، وشو، نوریہہ اورساجیبو چیراؤبا سے قبل عوام کو مبارکباد دی

Posted On: 12 APR 2021 8:52PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند جناب رامناتھ کووند نے چیترا سکلاڑی، اُگاڑی، گوڈی پرو، چیتی چاند، ویساکھی، وشو، نوریہہ اور ساجیبو چیراؤبا سے قبل عوام کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں’’ چیترا سکلاڑی، اُگاڑی، گوڈی پرو، چیتی چاند، ویساکھی، وشو، نوریہہ اور ساجیبو چیراؤبا کے موقع پر تمام شہریوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

یہ تہوار ، جو نئے سال کے آغاز کی علامت ہیں، پورے ملک میں مختلف طریقوں سے منائے جاتے ہیں، جس سے کثرت میں وحدت کی عکاسی ہوتی ہے۔ان سے ہمارے ملک کی مالا مال ثقافت کی بھی عکاسی ہوتی ہے، جو ان مختلف قسم کے تہواروں کے ذریعے عیاں ہے۔

میری پرارتھنا ہے کہ یہ خوشیوں کے تہوار خوشحالی ، ہم آہنگی اور ہمارے سماج میں اتحاد کو مستحکم کریں اورہمارے عوام میں بھائی چارے اور خیر سگالی کی ہمت افزائی کریں۔‘‘

Please Click here to see the President message

 

*************

 

ش ح۔ ۔ ن ع

(13.04.2021)

(U: 3651)



(Release ID: 1711338) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Assamese