وزارت دفاع

کثیر قومی فوجی مشق شانتر اُوگروسینا کا بنگلہ دیش میں اختتام

Posted On: 12 APR 2021 6:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12/اپریل2021 ۔ دس روزہ کثیر قومی مشق شانتر اُوگرو سینا – 2021 کا آج یعنی 12 اپریل 2021 کو بنگلہ دیش کے بنگ بندھو سینانی باس (بی بی ایس) میں اختتام ہوگیا۔ اس مشق کا آغاز 4 اپریل 2021 کو ہوا تھا۔ چار ملکوں کی افواج نے اس مشق میں حصہ لیا۔ اس مشق سے امریکہ، برطانیہ، روس، ترکی، سلطنت سعودی عرب، کویت اور سنگاپور بطور مشاہد وابستہ ہوئے۔

اس مشق کا مقصد پڑوسی ملکوں کے درمیان دفاعی معاہدوں کو تقویت دینا اور آپس میں انٹر آپریبلٹی میں اضافہ کرنا تھا، تاکہ قیام امن سے متعلق مؤثر کارروائیوں کو یقینی بنایا جاسکے۔ سبھی شریک ملکوں کی افواج نے اپنے وسیع تجربات مشترک کئے اور خیالات کے تبادلے کے مضبوط پلیٹ فارموں کے ذریعہ صورت حال سے اپنی آگاہی میں اضافہ کیا۔

مشق کا اختتام ایک توثیقی مرحلے اور اختتامی تقریب کے ساتھ ہوا۔ اس کا اہتمام بھارتی فوج، شاہی بھوٹانی فوج، سری لنکن فوج اور بنگلہ دیش آرمی کے دستوں کے ذریعہ کیا گیا۔ اختتامی تقریب کا موضوع مضبوط قیام امن کارروائیاں تھا۔ اس سے قبل ایک آرمی چیف کنکلیو کا انعقاد بھی کیا گیا۔

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے مشق کے توثیقی مرحلے (ویلیڈیشن فیس) کا مشاہدہ کیا۔ انھوں نے 11 اپریل 2021 کو  ’’عالمی تنازعات کی بدلتی ہوئی نوعیت: اقوام متحدہ کے امن برداروں کا رول‘‘ کے موضوع پر کلیدی خطبہ بھی پیش کیا۔ فوج کے سربراہ نے شریک ممالک کے سینئر افسروں اور دیگر ملکوں کے فوجی مشاہدین کے ساتھ  تبادلہ خیال بھی کیا۔

مشق میں شامل دستوں نے مشق کے دوران اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ معیارات کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے والی بال، فائرنگ اور ثقافتی سرگرمیوں میں اپنی ہنرمندیوں کا بھی مظاہرہ کیا۔

3643.jpeg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3643


(Release ID: 1711285) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi