ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
خلیج ممالک سے واپس آنے والے شہریوں کی مدد
Posted On:
12 FEB 2021 4:45PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 12، فروری ، 2021 : حکومت ہند نے وندے بھارت مشن (وی بی ایم) کے تحت واپس آنے والے شہریوں کی اسکل میپنگ کے لئے سودیش (ایس ڈبلیو اے ڈی ای ایس، یعنی روز گار میں مدد کے لئے ہنر مند کارکنوں کی آمد ڈیٹا بیس ) نام سے پہل شروع کی۔ سودیش ہنر مندی کے فروغ اور انتر پرینیور شپ وزارت ، شہری ہوا بازی کی وزارت اور وزارت خارجہ کی مشترکہ پہل ہے، جس کا مقصد اپنی ہنر مندی اور تجربے کی بنیاد پر آنے والے شہریوں کا ایک ڈیٹا بیس تیار کرنا ہے۔ واپس آرہے شہریوں کو ایک آن لائن اسکل کارڈ بھرنا ہوتا ہے، جس میں ان کے کام کے شعبے ، ملازمت کا عہدہ ، روز گار اور تجربہ کے سال کی تفصیل فراہ کرنی ہوتی ہے۔ 25 جنوری 2021 تک 30500 سے زیادہ شہریوں نے سودیش اسکل کارڈ کے لئے رجسٹریشن کرایا تھا، جس میں سے 24500 سے زیادہ (80 فیصد) شہری خلیجی تعاون کاؤنسل (جی سی سی) کے ملکوں (یو اے ای، سعودی عرب، عمان، قطر، کویت اور بحرین) سے واپس آئے ہیں۔
سودیش رجسٹریشن کی تفصیلات کو اسکل انڈیا کے اسیم (اے ایس ای ای ایم) یعنی آتم نربھر اسکلڈ ایمپلائی، ایمپلائر میپنگ) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ اس وقت 800+ آجر اسیم پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں اور انہوں نے بھارت میں 5 لاکھ سے زیادہ ملازمین کی مشترکہ طور پر مانگ کی ہے۔ اسیم کے توسط سے سودیش امیدواروں کو ان کے حساب سے متعلقہ ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے آجر تک مخصوص رسائی بھی دستیاب کرائی جارہی ہے۔ مختلف ملکوں کے ساتھ قرار داد مفاہمت ؍ تعاون سے متعلق قرار داد کے تحت خلیج ملکوں سے واپس آنے والے لوگوں سمیت دیگر کارکنوں کے لئے مائیگریشن کوریڈور سمیت دیگر ملکوں میں کام کرنے کی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح۔ ف ا۔ ق ر )
(12-04-2021 )
U.NO. 3632
(Release ID: 1711131)
Visitor Counter : 202