نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں کے وزیر کرن رجیجو نے سری نگر میں واٹر اسپورٹس اکیڈمی میں کشتی رانی مقابلے کے لئے کھیلوانڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا

Posted On: 10 APR 2021 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12اپریل 2021:کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب  کرن رجیجو نے 10 اپریل 2021 کو سری نگر میں جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل واٹر اسپورٹس  اکیڈمی میں کشتی رانی مقابلے کے لئے کھیلو انڈیا اسٹیٹ کونسل آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا۔اس تقریب میں  جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا ، جموں وکشمیر ایل جی کے مشیر جناب فاروق خان اور جموں وکشمیر یوتھ سروسز کے  سکریٹری جناب آلوک کمار بھی شامل ہوئے ۔ یہ تقریب سری نگر میں ڈل جھیل میں  نہرو پارک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XVZQ.jpg

جناب کرن رجیجو نے کھیلو انڈیا موسم سرما کھیلوں کے دوران اس سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ کھیلو  ں کی مرکزی وزارت سری نگر میں جدید نوعیت کی پانی سے متعلق کھیلوں کی سہولت شروع کرے گی۔اس سلسلے میں تمام طریق کار اب کام کرنے لگے ہیں اور رقم بھی مختص  کردی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SLYY.jpg

انہوں  نے کہا کہ یہاں نوجوان کھلاڑیوں کی زندگی تبدیل کرنے کے لئے ڈل جھیل میں آنا ایک خوشی کی بات ہے۔اور یہاں کافی صلاحیت بھی موجود ہے اور ہم کھیلوں کی وزارت اور جموں وکشمیر کونسل کی طرف سے یہاں کے نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جناب رجیجو  نے کہا کہ ہمارے قابل احترام  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں وکشمیر کو ذہن میں رکھتے ہوئے کافی منصوبہ بندی کی ہے۔اور ہمارے مستقبل کے لئے چیمپینس کے لئے کافی زبردست مواقع ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MNUN.jpg

 

 مرکزی وزیر نے وادی میں نئے مقابلوں  کی میز بانی کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ جموں وکشمیر کونسل سری نگر میں  پانی کے کھیلوں سے متعلق سہولت فراہم کرنے کے لئے اپنی طرف سے بہترین کوششیں کررہی ہے اور یہ دنیا میں سب سے بہترین سہولت ہوگی۔ مجھے خوشی ہے کہ منوج سنہا جی اور ان کی ٹیم  دنیا کی ایک بہترین  واٹر اسپورٹس سہولت فراہم کرنے کےلئے اپنی پوری کوششوں میں  لگی ہوئی ہے ۔ہمارے وزیراعظم اور منوج سنہا جی کی سوچ  ایک ہی ہے  اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم  کھیلوں کے شعبے میں وادی کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔اس سال سے ہم  یہاں  خواتین کھیلو انڈیا  فٹ بال لیک بھی شروع کریں گے اور  ہر طرح کا  تعاون بھی فراہم کیا جائے گا ۔ یہ تعاون کھیلوں کی وزارت کی جانب سے دیا جائے گا۔ جناب رجیجو نے مزید کہا کہ  ہم پہلگام میں  دوڑ مقابلے کا بھی اہتمام کریں گے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044QLS.jpg

فی الحال سری نگر میں  جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل واٹر اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس کشتی رانی کے کھیلو  ں پرتوجہ دے گا۔انہیں  145.16  لاکھ روپے کی  پہلی بار امداد فراہم کی جائے گی اورپھر سالانہ بنیاد پر  96.17  لاکھ روپےکی  امداد سلسلے وار دی جائے گی۔ یہ سینٹر جموں وکشمیر کے دو  کے آئی ایس  سی ای میں سے ایک ہے ۔ اس میں سے ایک جموں  میں  تلوار بازی  مقابلے کے لئے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں  ہے ۔جموں وکشمیر میں  دوسینٹرو  ں  کے  لئے  5.08  کروڑروپے کی ایک کنسولڈیٹیڈ  رقم منظور کی گئی ہے۔

23 ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  24 کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس ہیں   اور ان میں سے ہرایک  ایکسی لینس  کی    اولمپک اسپورٹس مقابلے   پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ  ریاستو ں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے موجودہ سینٹروںکو عالمی معیار کی سطح   تک  بڑھانے کی کوشش  کا ایک حصہ ہے ۔ اس کا مقصد اولمپکس میں  ہندوستان  کو ایک بڑا درجہ دلانا ہے۔

 

*************

 

ش ح۔ح ا ۔رم

(12-04-2021)

U-3594



(Release ID: 1711103) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi