سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
درج فہرست ذاتوں سے وابستہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کی مکمل تجدید
Posted On:
09 APR 2021 6:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9 اپریل: موجودہ حکومت میں تاریخی سرمایہ کاری کے ساتھ درج فہرست ذاتوں (ایس سی)کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ (پی ایم ایس) اسکیم کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس بات سے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے گذشتہ مالی سال میں پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کا جائزہ لیتے ہوئے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ پی ایم ایس ایس سی کی بحالی کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ حکومت نے اس کے لیے 4000 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ اترپردیش کے لیے سب سے زیادہ 892.36کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مہاراشٹر کے لیے 558 کروڑ روپے اور آندھرا پردیش کے لیے 450 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
درج فہرست ذاتوں کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ایس سی پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کی مکمل طور پر تجدید کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت فنڈنگ پیٹرن کو مرکز اور ریاستوں کے مابین پرعزم ذمہ داری فارمولے سے تبدیل کرکے 60:40 شمال مشرقی ریاستوں کے لیے 90:10کے مقررہ اشتراک کے پیٹرن میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس سے اس اسکیم کے لیے حکومت کے حصے کو تقریباً چار گنا بڑھا دیا گیا ہےمرکزی حکومت کے ذریعے 2025-26 تک اس اسکیم کے لیے 35,534 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی اور ایک اندازے کے مطابق اس عرصے کے دوران ایس سی برادری کے 4 کروڑ نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے اس اسکیم میں مرکز کا حصہ بڑھانے کے علاوہ ڈی بی ٹی نظام کا استعمال کرتے ہوئے وظائف کی ادائیگی میں تاخیر سے بچنے کے لیے متعدد طریقہ کار کی اصلاحات کی ہیں۔
وزیر موصوف نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم وہ سنگ بنیاد ہے جس پر سماجی ترقی کا محل تعمیر کیا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے بار بار زیادہ صلاحیت کے حصول میں جہالت اور توہم پرستی کے اثرات کو دور کرنے میں معیاری تعلیم کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں کو قوم کی تعمیر کے عمل کے لیے پیداواری اثاثوں میں تبدیل کیا جا سکے۔
*****
ش ح۔ ع ا۔ م ف
U. No. 3572
(Release ID: 1711078)
Visitor Counter : 132