بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے اُس مجوزہ تجویز کی منظوری دیدی جس کا تعلق سندرم ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ذریعہ پرنسپل ایسٹ کمپنی منجمنٹ پرائیویٹ لمیٹید، پرنسپل ٹرسٹی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ اور پرنسپل ریٹائرمنٹ ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول سے ہے

Posted On: 06 APR 2021 5:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 6 اپریل 2021: مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) سندرم اثاثہ انتظامیہ کمپنی لمیٹڈ کے ذریعہ پرنسپل ایسیٹ منیجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ، پرنسپل ٹرسٹی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ اور پرنسپل ریٹائرمنٹ ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول سے متعلق تجویز کو منظوری دیتا ہے۔

تجویز کے مطابق (1) پرنسپل ایسیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (پی اے ایم پی ایل) (2) پرنسپل ٹرسٹی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (پی ٹی سی پی ایل) اور (3) پرنسپل ریٹائرمنٹ ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ (پی آر پی ایل) کمپنیوں کے اجرا کردہ اور ادائیگی شدہ  100 فیصد حصص تجویز کے تحت سندرم ایسیٹ منیجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے پاس ہوگا۔

اسی طرح  پرنسپل میوچل فنڈ (پی ایم ایف) کی تمام اسکیمیں سندرم میوچل فنڈ میں منتقل کی جائیں گی۔ اسی طرح  پی ایم ایس کی ٹرسٹی شپ اور انتظامیہ بالترتیب اس تجویز کے مطابق سندرام ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ (ایس ٹی سی ایل) اور ایس اے ایم سی کو منتقل کردی جائے گی۔

ایس اے ایم سی ہندستان میں بنائی جانی والی ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ یہ سندرم فنانس لمیٹڈ (ایس ایف ایل) کی مکمل ملکیت والا ماتحت ادارہ ہے۔ ایس اے ایم سی ایس ایم ایف کے لئے سرمایہ کاری کا منتظم ہے اور ایسے فنڈز کا انتظام کرتا ہے جو مختلف خطرہ، اجر اور لیکویڈیٹی ترجیحات کے ساتھ سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کی ضروریات کو  پورا کرتا ہے۔

پی ایم ایف کو اثاثہ جات کی انتظامی خدمات فراہم کرنے اور پی ایم ایف کو چلانے اور اس کی اسکیموں کو  منظم کرنے کے کاروبار میں پی اے ایم پی ایل مصروف ہے۔

پی ایم ایف کو ٹرسٹی شپ خدمات فراہم کرنے کے کاروبار میں پی ٹی سی پی ایل مصروف ہے۔

پی آر پی ایل  (1) طویل مدتی سرمایہ کاری اور ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی اور مشاورتی حل (2) باہمی فنڈز کے تقسیم کار کے طور پر انشورنس مصنوعات اور پالیسیوں کی خریداری سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے اور (3) موچوول منڈز ڈسٹریبیوٹر کے طور پر ہندوستان میں موچوول فنڈز کی ایسوسی ایشن سے متعلق خدمات مہیا کرتا ہے۔

اس بابت سی سی آئی کی تفصیل جاری کرے گا۔

****

U.No. 3613

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1711072) Visitor Counter : 185