صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے 85ویں دن 100 ملین سے زیادہ ٹیکے لگا کر ایک شاندار سنگ میل پار کیا ہے
بھارت 100 ملین ٹیکے لگانے والا سب سے تیز رفتار ملک بن گیا ہے
آج آٹھ بجے رات تک 29 لاکھ ٹیکے لگائے گئے
Posted On:
10 APR 2021 8:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،10مارچ ، 2021، بھارت نے اپنے شہریوں کو 100 ملین (10 کروڑ) سے زیادہ ٹیکے لگا کر کووڈ-19 کی روک تھام کی اپنی کوششوں میں ایک اور چوٹی سر کی ہے۔ آج رات آٹھ بجے تک حاصل ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق ملک میں کووڈ کے مجموعی طور پر 101284282 ٹیکے لگائے گئے۔
پینتالیس سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ٹیکہ لگایا جانا اور ان لوگوں کو ان کی اپنی کام کی جگہوں پر (سرکاری اور پرائیویٹ) ٹیکہ لگائے جانے کی حالیہ سہولت مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کووڈ بیماری کی انفیکشن سے قیمتی جانیں بچانے کی اور لوگوں کے تحفظ کی کوششیں بیحد سرگرم پرتعاون اور تال میل والے اقدامات کا ایک حصہ ہے۔ اس کارروائی نے اور سرگرم کلینیکل بندوبست نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ دنیا میں بھارت میں اموات کی شرح سب سے کم (1.28 فیصد) ہے۔
یہ کامیابی’پورے سماج کی‘ حکمت عملی کا مظہر ہے جہاں لوگوں نے مفاد پرست عناصر کی افواہوں اور پروپیگنڈہ پر کان نہیں کرے، ٹیکہ لگوانے کی اپنی ہچکچاہٹ پر قابو پایا اور کووڈ-19 کی روک تھام میں انتظامیہ کے ہاتھوں کو مضبوط کیا۔ ملک میں انتہائی پسماندہ آبادی والے گروپوں کو کووڈ-19 سے تحفظ دینے کے لیے ٹیکہ کاری کی کارروائی کا اعلیٰ ترین سطح پر مسلسل جائزہ لیا جارہاہے۔
سو ملین ٹیکے لگانے کا نشان حاصل کرنے والا بھارت دنیا کا سب سے تیز رفتار ملک بن گیا ہے۔ امریکہ اور چین کے مقابلے میں بھارت نے تیز رفتاری دکھائی ہے جبکہ ان دونوں ملکوں نے 100 ملین ٹیکے لگانے میں بالترتیب 89 دن اور 103 دن لگائے۔
ٹیکہ کاری کے 85ویں دن دوسرے ملکوں سے موازنہ کئے جانے سے اس حقیقت کی تصدیق ہوتی ہے کہ بھارت میں یومیہ ٹیکے لگانے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ نے 92.09 ملین ٹیکے 85 دن میں لگائے جبکہ چین نے 85 دن میں 61.42 ملین ٹیکے لگائے گئے۔
10.12 کروڑٹیکے15,17,260 نشستوں میں لگائے گئے جن 90,03,060 صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن (ایچ سی ڈبلیوز) شامل تھے جنھوں نے پہلا ٹیکہ لگوایا ہے اور 55,06,717 ایچ سی ڈبلیوز ایسے ہیں جنھوں نے دوسرا ٹیکہ لگوایا ہے۔ صف اوّل کے کارکنوں (ایف ایل ڈبلیو ایس) نے جن کی تعداد 99,39,321 تھی، پہلا ٹیکہ لگوایا جبکہ 47,28,966 ایف ایل ڈبلیوز نے دوسرا ٹیکہ لگوایا۔ 3,01,14,957 ایسے لوگ تھے جو 45 سال سے زیادہ عمر کے 59 سال تک کے تھے انھوں نے پہلا ٹیکہ لگوایا اور 45 سال سے زیادہ 59 سال تک کے 6,37,768 لوگوں نے دوسرا ٹیکہ لگوایا۔ 60 سال سے زیادہ عمر کے 3,95,64,741 لوگوں نے پہلا ٹیکہ جبکہ 60 سال زیادہ عمر کے 17,88,752 لوگوں نے دوسرا ٹیکہ لگوایا ہے۔
ایچ سی ڈبلیوز
|
ایف ایل ڈبلیوز
|
45 سے 60 سال کے عمر لوگ
|
60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ
|
کل کامیابی
|
پہلا ٹیکہ
|
دوسرا ٹیکہ
|
پہلا ٹیکہ
|
دوسرا ٹیکہ
|
پہلا ٹیکہ
|
دوسرا ٹیکہ
|
پہلا ٹیکہ
|
دوسرا ٹیکہ
|
پہلا ٹیکہ
|
دوسرا ٹیکہ
|
90,03,060
|
55,06,717
|
99,39,321
|
47,28,966
|
3,01,14,957
|
6,37,768
|
3,95,64,741
|
17,88,752
|
8,86,22,079
|
1,26,62,203
|
آج رات آٹھ بجے تک ٹیکہ کاری کے 85ویں دن کل ملاکر 2965886 ٹیکے لگائے گئے ان میں سے 2631119 لوگوں کو پہلا ٹیکہ جبکہ 334767 لوگوں کو دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔ یہ اعداد وشمار ابھی عارضی ہیں۔ دن بھر کے قطعی اعداد وشمار آج رات تک حاصل ہوجائیں گے۔
10 اپریل 2021 کو (85ویں دن)
|
ایچ سی ڈبلیوز
|
ایف ایل ڈبلیوز
|
45سے 60 سال کے عمر لوگ
|
60سال سے زیادہ عمر کے لوگ
|
کل کامیابی
|
پہلا ٹیکہ
|
دوسرا ٹیکہ
|
پہلا ٹیکہ
|
دوسرا ٹیکہ
|
پہلا ٹیکہ
|
دوسرا ٹیکہ
|
پہلا ٹیکہ
|
دوسرا ٹیکہ
|
پہلا ٹیکہ
|
دوسرا ٹیکہ
|
|
12,581
|
26,051
|
66,137
|
68,029
|
17,32,688
|
52,191
|
8,19,713
|
1,88,496
|
26,31,119
|
3,34,767
|
|
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.3600
(Release ID: 1711056)
Visitor Counter : 185