وزارت دفاع

پریس ریلیز


بھارت-چین کور کمانڈر سطح کی میٹنگ  کا  11 واں دور

Posted On: 10 APR 2021 6:10PM by PIB Delhi

10 اپریل،  نئی دہلی :  بھارت چین کور کمانڈر سطح کا  گیارہواں اجلاس 09 اپریل 2021 کو چشول مولدو سرحدی میٹنگ پوائنٹ پر منعقد ہوا۔ دونوں فریقوں نے مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے علاوہ دیگرامور کے حل کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے بقیہ معاملات کو موجودہ معاہدوں اور پروٹوکول کے مطابق جلد حل کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔ اس تناظر میں اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا کہ دیگر علاقوں سے دونوں فریقوں کے ذریعے افواج ہٹالینے سے امن و امان کی مکمل بحالی اور دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کو یقینی بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ اپنے رہنماؤں کے مابین ہوئے اتفاق رائے سے رہنمائی لینا ، بات چیت جاری رکھنا اور بقیہ امور کے لیے باہمی قابل قبول حل کی طرف جلد از جلد کام کرنا اہمیت کا حامل  ہے۔ انھوں نے مشترکہ طور پر زمینی سطح  پر استحکام برقرار رکھنے ، نئے تصادم کے واقعات سے گریز کرنے اور مشترکہ طور پر سرحدی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے سے بھی اتفاق کیا۔

***

ش ح - ع ا۔ م ف

U. No. 3595



(Release ID: 1710976) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi