کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کاپی رائٹ (ترمیم) ضوابط ،2021 نوٹی فکیشن
ترمیم سے موجودہ ضوابط کو دیگر متعلقہ قوانین کے مطابق بنانے میں مدد ملے گی
نئے ضوابط سے جوابدہی اور شفافیت کو بڑھاوا ملے گا
Posted On:
08 APR 2021 3:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8اپریل2021/ حکومت ہند نے کاپی رائٹ (ترمیم) ضوابط، 2021 کو گزٹ نوٹی فکیشن جی ایس آر 225 (ای) مورخہ 30 مارچ 2021 کے ذریعہ گزٹ میں نوٹی فائی کیا ہے۔ ہندستان نے، کاپی رائٹ ایکٹ، 1957 اور کاپی رائٹ ایکٹ، 2013 قوانین ہیں۔ کاپی رائٹ ضوابط 2013 کو آخری مرتبہ سال 2016 میں ترمیم کی گئی تھی۔
موجودہ ضوابط کو دیگر متعلقہ قوانین کے مطابق بنانے کے مقصد سے ترامیم پیش کی گئی ہیں۔ اس کامقصد کاپی رائٹ دفتر میں کام اور مواصلات کے لئے الیکٹرانک ذرائع کو پرائمری موڈ کی شکل میں اپنانا ہے۔ تاکہ ڈیجیٹل دور میں ترقی کے سلسلہ میں آسان اور بغیر رکاوٹ تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔ کاپی رائٹ کتابچہ کی اشاعت کے بارے میں ایک نئی تجویز شامل کی گئی ہے۔ جس سے سرکاری گزٹ میں اشاعت کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ مذکورہ کتابچہ کاپی رائٹ دفتر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔
جوابدہی اور شفافیت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے نئے پرویژن پیش کئے گئے ہیں، جس سے غیر منقسم رائلٹی رقومات کا حل کرنے اور رائلٹی جمع اور تقسیم کے دوران الیکٹرانک اور پتہ لگانے کے قابل ادائیگی نظاموں کے استعمال کی سہولت حاصل ہوگی ۔ کاپی رائٹ سوسائٹی کے کام کاج میں شفافیت کو مضبوط بنانے کے لئے ایک نیا ضابطہ پیش کیا گیاہے جس کے تحت کاپی رائٹ سوسائٹی کو ہرمالی سال کے لئے سالانہ شفافیت رپورٹ تیار کرنے اور اسے منظر عام پر لانے کی ضرورت ہوگی
ان ترامیم سے کاپی رائٹ ضوابط کا ، مالی ایکٹ، 2017 کی پرویژن کے ساتھ ہم آہنگی قائم ہوئی ہے، جس کے تحت کاپی رائٹ بورڈ کو اپیلی بورڈ میں ضم کردیا گیاہے۔
سافٹ ویئرکاموں کی رجسٹریشن کی تعمیلی ضروریات کو کافی حد تک کم کردیا گیا ہے کیونکہ اب درخواست دہندگاہ کے پاس سورس کوڈ کے پہلے 10 اور آخری دس صفحات، یا پورے سورس کوڈ یا 20 سے کم صفحات ہیں، کو درج کرنے کی آزادی ہے اور خاکہ یا نظر ثانی جس کی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔
مرکزی حکومت کے سامنے کاپی رائٹ سوسائٹی کے رجسٹریشن کی درخواست پر مرکزی حکومت کے ذریعہ درخواست کا جواب دینے سےمتعلق مقررہ مدت کے بڑھا کر 180 کردیا گیاہے ، تاکہ درخواست کی زیادہ تفصیلی جانچ کی جاسکے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3587
(Release ID: 1710958)
Visitor Counter : 322