کارپوریٹ امور کی وزارتت

صدر جمہویہ نے انسالونسی اینڈ بینکرپسی کوڈ (ترمیمی) آرڈیننس، 2021 جاری کیا

Posted On: 07 APR 2021 5:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 7 اپریل: صدر جمہوریہ نے 4 اپریل 2021 کو انسالونسی اینڈ بینکرپسی کوڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2021 کو منظوری دے دی۔  کابینیہ نے 31 مارچ کو انسالونسی اینڈ بینکرپسی کوڈ 2016 میم ترمیمات کو انسالونسی اینڈ بینکرپسی کوڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2021 کے ذریعے منظور کیا تھا۔

ان ترامیم کا مقصد کارپوریٹ افراد کو کوڈ کے تحت مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے طور پر درجہ بند کرنے لیے ایک موثر متبادل انسالونسی حل کا ڈھانچہ مہیا کرنا ہے۔ اس سے تمام اسٹیک ہولڈروں کے لیے تیز، سستا اور قدر افزائی کو یقینی بنانے والے نتائج ملیں گے جو ایم ایس ایم ای کاروباروں کا جاری رکھنے اور نوکریوں کو بچانے میں معاون ہوں گے۔ یہ پہل ایک ٹرسٹ ماڈل پر مبنی ہے اور مذکورہ ترامیم ایم ایس ایم ای کے دیانت دار مالکان کو اس بات کی یقین دہانی کرکے اعزاز بخشتی ہیں کہ حل نکالا جائے اور کمپنی ان کے پاس باقی رہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ کوڈ میں ایم ایس ایم ای کے لیے پری پیکیجڈ انسالونسی ریزولوشن عمل کو شامل کرنے سے وبائی مرض اور ان کے کاروبار کی منفرد نوعیت کے اثرات کی وجہ سے کو درپیش پریشانیاں دور ہوں گی، اور معیشت میں ان کی اہمیت کو صحیح معنوں میں تسلیم کیا جائے گا۔ یہ کارپوریٹ افراد کے لیے ایم ایس ایم ای کے طور پر درجہ بند بروقت، موثر اور کم خرچ متبادل ہے جو انسالونسی ریزولیشن فریم ورک مہیا کرتا ہے جس کے نتیجے میں قرضوں کی منڈی، روزگار کے تحفظ، کاروبار میں آسانی اور انٹرپرائز سرمائے کے تحفظ کو مثبت اشارہ ملتا ہے۔ کوڈ میں ترمیم کے دیگر متوقع اثرات اور فوائد تصفیہ اتھارٹی پر کم بوجھ ڈالنا، کارپوریٹ قرض دہندہ (سی ڈی) کے لیے کاروباری کارروائیوں کا تسلسل، نیز جاری اروباری تعلقات کو یقینی بنانا ہیں۔

ترمیمی آرڈیننس شق میں 4، 5، 11، 33، 34، 61، 65، 77، 208، 239، 240 میں ترمیم اور 11- A، 67A، 77A جیسی نئے شقیں نیز  III اے کے طور پر ایک نیا باب داخل کرنا شمال ہیں۔ کوڈ ایم ایس ایم ای کے لیے پیکیجڈ انسالونسی ریزولوشن لاء کمیٹی (ILC) کی سفارشات پر مبنی ہے۔ ان ترامیم کی تفصیلات ضمیمہ I میں دی گئی ہیں ۔

****

 ش ح- ع ا۔ م ف

U. No. 3493



(Release ID: 1710921) Visitor Counter : 198


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi