سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سپر نووا دھماکے سے سب سے گرم میں سے ایک تارے کا پتہ چلا

Posted On: 06 APR 2021 4:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،6 اپریل 2021/ ہندستان کے  ماہرین فلکیات نے ایک غیر معمولی سپرنووا  دھماکے کا  سراغ لگایا ہے اور انہیں ایک انتہائی گرم ترین ستاروں میں سے  ایک ستارے کا پتہ چلا ہے جس کو  وولف -رایئٹ  یا  ڈبلیو آر اسٹار کہتے ہیں۔

نایاب  وولف –رائیٹ ستارے سورج سے ایک ہزار گنا زیادہ   چمکدار اور روشن ہوتے ہیں جس سے ماہرین فلکیات  لمبے عرصے تک ابہام میں  رہے۔ وہ سائز میں  بے حد بڑے ستارے ہیں اور ان کا  بیرونی  ہائیدوجن والا حصہ  خالی ہے جبکہ اندر کے بڑے  کور میں ہیلیم کے اور دوسرے عناصر کے   فیوژن سے  کے ساتھ  وابستہ ہیں۔ اس طرح کے  بڑے چمکدار  سپر نووا دھماکے کی نگرانی سے  سائنسدانوں کو  ان ستاروں کی جانچ میں تعاون ملے گا جو کہ اب تک  انکے لئے   پہلی بنے ہوئے تھے۔

حکومت ہندکے سائنس اور ٹکنالوجی محکمے کے تحت آنے والے  نینی تال واقع خودمختار  ادارے  آریہ بھٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  آف آبزرویشنل سائنس (ا ے آر آئی ای ایس)  کے ماہرین فلکیات کی ایک ٹیم  نے بین الاقوامی  اشتراک کاروں کے ساتھ  2015 میں  ملے  این ایس جی 7371  گلیکسی میں اسی طرح کے خالی  ڈھانچے والی سپر نووا ایس ایم  2015  ڈی جے کی آپیکل مانٹرنگ کی۔ انہوں نے  اس ستارے کا حساب کتاب لگایا جو سپر نووا اور اس کے    اخراج  کی جیومیٹری  کے قیام کے لئے  ڈھیر ہوگیا تھا۔ یہ کام حال ہی میں ایسٹرفزیکل جنرل   میں شائع ہوا ہے۔

 سائنس دانوں نے  یہ بھی پایا کہ   اصلی ستارہ    دو ستاروں کا  مرکب تھا۔ جن میں سے ایک  وسیع ترین  ڈبلیو آر  تارا تھا اور دوسرا  ستارا  حجم میں سورج سے کم تھا۔  سپرنووا (ایس این ای)   کائنات میں  ہونے والے  حد سے زیادہ    طاقتور  دھماکے ہوتے ہیں   جن میں   بڑی تعداد میں  توانائی   جاری ہوتی ہے۔  ان دھماکوں کی طویل مدتی  نگرانی دھماکے والے ستارے کی   فطرت  اور  دھماکے کے عناصر کو   سمجھنے  میں   مدد کرتے ہیں۔ یہ عظیم  ترین اور وسیع ستاروں کی  گنتی میں بھی مدد کرتے ہیں۔

 

تصویر1۔ یہ تصویر ایس ایم 2015 ڈی جے سے وابستہ   دھماکے کی  خلا سے متعلق  فطرت کو  ظاہر کرتا ہے۔

اشاعت میں  متعلقہ لنک۔ https://ui.adsabs.harvard.edu/abs/2021ApJ...909..100S/abstract

مزید معلومات کے لئے مردویکا سنگھ (yashasvi04[at]gmail[dot]com)) اور ڈاکٹر  کنتل مشرا (kuntal@aries.res.in) سے  رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3442



(Release ID: 1710911) Visitor Counter : 277