سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
دیگر پسماندہ طبقوں کے طلبا کے لئے میٹرک کے بعد وظیفہ کی مرکزی اسکیم کے تحت مدھیہ پردیش کو 21-2020 کے دوران مرکزی امداد جاری
Posted On:
09 APR 2021 4:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9اپریل2021/ مرکزی حکومت نے دیگر پسماندہ طبقوں کے طلبا کے لئے میٹرک کے بعد وظیفہ کی مرکزی اسکیم کے تحت مرکزی حکومت کو مرکزی تعاون کی شکل میں 39 کروڑ 86 لاکھ روپے کی رقم جاری کی ہے ۔ اس سے قبل 12 جون، 2020 کو فوری بنیاد پر مدھیہ پردیش حکومت کو 20 کروڑ روپے اور 22 ستمبر 2020 کو 19 کروڑ روپے 86 لاکھ روپے بھی جاری کئے گئے تھے۔ لہذا ریاستی حکومت کے پاس 21-2020 میں خرچ کے لئے کل 79 کروڑ 72 لاکھ روپے (اندازاً تقسیم) کی رقم دستیاب ہے۔
حکومت کے فیصلے کے مطابق منتخب مستفدین (طلباء) کو مقررہ وظیفے کی ادائیگی ڈی بی ٹی کے ذریعہ کی جائے گی۔ ادائیگی کا دیگر ماڈل چیک سے کیش قبول نہیں ہوگا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3566
(Release ID: 1710825)
Visitor Counter : 187