شہری ہوابازی کی وزارت
سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ کو کوئلہ علاقہ کے سروے کے لئے ڈرون کا استعمال کرنے کی اجازت
نقشے اور سروے کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے ڈرون کا استعمال کیاجائے گا
Posted On:
08 APR 2021 6:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8اپریل2021/ شہری ہوا بازی کی وزارت (این او سی اے ) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے کول انڈیا لمیٹیڈ کے کوئلہ علاقے میں سروے کے لئے سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ (سی ایم پی ڈی آئی) کو شرطوں سمیت چھوٹ دی ہے ۔ اجازت کے مطابق کول انڈیا لمیٹیڈ کے کوئلہ علاقوں میں یو اے وی پی مبنی آپٹیکل ، ایل آئی ڈی اے آر اور تھرمل پیلوڈ ، والیومیٹرک پیمانے کا استعمال کرکے نقشہ اور سروے کی سرگرمیوں کے ڈیٹا کے حصول اور نگرانی کے لئے ڈرون تعینات کئے جاسکتےہیں۔
شرط مراعات :خط جاری کرنے کی تاریخ سے 4 اپریل 2022 تک یا ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم (مرحلہ-1) کے مکمل آپریشن تک جو بھی پہلے ہوتک منظوری ہے۔ یہ چھوٹ تبھی تسلیم کی جائے گی جب مندرجہ بالا تمام شرائط اور حدود کی سختی سے تعمیل کی جائے گی۔کسی بھی شرط کے خلاف ورزی کے معاملے میں ، یہ چھوٹ معنی نہیں جائے گی۔
کول انڈیا لمیٹیڈ کے کوئلہ علاقے میں یو اے وی اڈان سےمتعلق سی ایم پی ڈی آئی کے لئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) درج ذیل ہیں
- آپریشن سے پہلے شہری ہوا بازی کی وزارت سے یو اے ایس رول 2021 سے چھوٹ حاصل کی جانی چاہئے۔۔
- موجودہ سرکاری ضوابط کے تحت آپریشن سےمتعلق پابندیوں کی تعمیل کی جانی چاہئے۔
- ایم او سی اے/ ڈی ی سی اے/ ایم او ڈی/ آئی اے ایف/ اے اے آئی/ ریاست/ ضلع/ سول اتھارٹی جیسی مختلف ایجنسیوں سے منطوری یا چھوٹ کے مطابق شرطوں کی تعمیل۔ آپریشن سے پہلے تیسری پارٹی بیمہ (تھرڈ پارٹی انشورنس) ہونا چاہئے۔
- ایس او پی کی تعمیل ، حالانکہ اس میں تبدیلی ہوسکتی ہے ۔ اگرچہ کوئی غیر موافق صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اسے تحریری طور پر درج کیا جاسکتا ہے۔
- سی ایم پی ڈی آئی لمیٹیڈ، محفوظ آپریشن اور قانونی امور کے لئے ذمہ دار ہوگا، اگر کسی شخص یا اثاثے کو کوئی نقصان ہوتا ہے
- ڈٖی جی سی اے اور ایم او سی اے اس سرگرمی سے متعلق کسی زندگی/اثاثے کو کسی بھی براہ راست ، بالواسطہ، اچانک یا نتیجتاً ہونےو الے نقصان کے لئے ذمہ دار نہیں ہوگا ۔
- یہ ایس او پی، کول انڈیا لمیٹیڈ کے کوئلہ علاقہ میں ایس او پی اڈان کے لئے صرف سی ایم پی ڈی آئی کے لئے منظور کیا گیاہے۔
- مذکورہ بالا ، منظوری، موجودہ ضوابط کے تجاویز کی تعمیل، نافذ شہری ہوا بازی ضروریات (سی اے آر) اور وقتاً فوقتاً ڈی جی سی اے کے ذریعہ جاری کئے گئے مختلف سرکلرس کے ساتھ بغیر کسی جانبداری کے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر اس منظوری کی مذکورہ معیاد کے دوران کسی بھی وقت کوئی خلاف ورزی پائی جاتی ہے تو اس منظوری کو بغیر کسی وجہ بتائے بدل دیاجاسکتا ہے، یا منسوخ کیا جاسکتا ہے یا رد کیا جاسکتا ہے ۔
عوامی اطلاع کا لنک
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3534
(Release ID: 1710824)
Visitor Counter : 219