شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی


شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے شمال مشرقی ریاستوں میں کووڈ-19 کے خلاف مؤثر جدوجہد کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی سہولتوں کے سلسلے میں 250 کروڑ روپئے سے زیادہ کی منظوری دی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 08 APR 2021 4:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08مارچ ، 2021، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی  وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ  شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے شمال مشرق کی ا ٓٹھ ریاستوں میں کووڈ-19 کے مؤثر بندوبست کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی سہولتوں کو تقویت دینے کے لیے 250 کروڑ روپئے سے زیادہ کی منظوری دی ہے۔ آج یہاں شمال مشرقی کی خطے کی ترقی کی وزارت کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس رقم سے کووڈ-19 اور دیگر پھیلنے والی بیماریوں کے بندوبست کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔ پارلیمنٹ کے بیشتر ممبروں نے وبائی بیماری کے خلاف لڑائی میں بروقت مدد کے لیے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے رول کی تعریف کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ لاک ڈاؤن سے کہیں پہلے کورونا وائرس وبائی بیماری کے بہت پہلے کے مرحلے میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے فوری طور پر 25 کروڑ روپئے شمال مشرقی ریاستوں کے لیے جاری کئے تھے تاکہ کووڈ-19 وبائی بیماری سے مؤثر طور پر نپٹا جاسکے۔ یہ فنڈکسی خاص کام کے لیے مخصوص نہیں تھا جو وبائی بیماری کووڈ-19 کے خلاف کسی بھی سرگرمی کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا اور یہ موجودہ مرکزی پیکیجوں کے تحت نہیں آتا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00142G1.jpg

میٹنگ میں لوک سبھا کے ممبران پارلیمنٹ جناب ریباتی تریپورا، ڈاکٹر راجکمار رنجن سنگھ، جناب تاپیر گاؤ، جناب عبدالخالق، جناب رام پرت منڈل اور جناب سی لال روسنگا  نے شرکت کی، جو آئیزول سے میٹنگ میں آن لائن شامل ہوئے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر اندر جیت سنگھ، سیاحت کی وزارت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ اور شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے سکریٹری جناب کے موزس چلائی  میٹنگ میں شامل ہوئے۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ، سیاحت کی وزارت، ریلوے کی وزارت، شہری ہوا بازی کی وزارت، ٹیلی مواصلات کی وزارت، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی، بجلی، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت اور اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے سینئر افسران اور نمائندے بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NPPJ.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ممبران پارلیمنٹ کو بعض اہم اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا مثلاً پسماندہ طبقوں اور پسماندہ علاقوں کے لیے علاحدہ این ای سی بجٹ جس کی بہت عرصے سے مانگ کی جارہی تھی، انھوں نے ممبران پارلیمنٹ کو بانس کے شعبے کی زبردست ترقی کے بارےمیں مطلع کیا اور کہا کہ جموں، کٹرا اور سامبا میں بانس کی کنڈیاں، اگربتیاں اور بانس کا چارکول بنانے کے لیے تین بیمبو کلسٹروں کی منظوری دی گئی ہے۔ انھوں نے ایک صدی پرانے بھارت کے جنگلات کے قانون میں ترمیم کی بھی یاد دلائی جس کے ذریعے بانس کو جنگلات کے قانون کے احاطے سے باہر نکال دیا گیا ہے تاکہ  روزی روٹی کے مواقع میں ا ضافہ کیا جائے اور خام بانس کی اشیا کی درآمدی ڈیوٹی 25 فیصد بڑھا دی جائے تاکہ اندرون ملک بانس کی صنعتوں کی ترقی میں مدد مل سکے۔ ان صنعتوں میں فرنیچر، دستی مصنوعات اور اگربتی بنانے کا بڑے پیمانے پر کاروبار شامل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پارلیمنٹ کے ممبرو ں کو یقین دلایا کہ  آنے والے دنوں میں کنیکٹی ویٹی، سیلاب پر کنٹرول، بارش کے دنوں میں فصل کی کٹائی کے بندوبست، سیاحت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ٹیلی مواصلات، رہائشی اسکولوں اور دیگر متعلقہ مانگوں پر ترجیحی بنیاد پر کام  کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت دیگر وزارتوں کے لیے ایک مددگار اور رہنما کا کردار ادا کرے گی اور وزارتیں ان سے آزادانہ طور پر اس طرح کے پروجیکٹوں کی نشاندہی کے لیے رابطہ قائم کرسکتی ہیں۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.3530



(Release ID: 1710518) Visitor Counter : 143