وزارت دفاع
آئی این ایس سرویکشن ماریشس پہنچا
Posted On:
07 APR 2021 2:27PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 07 اپریل / آئی این ایس سرویکشن ، جو آبی سروے کا ایک جہاز ہے ، ماریشس کے بحری جہازوں کے ساتھ مشترکہ آبی جائزوں کے لئے ماریشس میں تعینات کیا گیا ہے ۔ اس تعیناتی کے دوران ماریشس کے اہلکاروں کو بحری تحقیق سے متعلق جدید آلات اور طریقۂ کار کے بارے میں تربیت دی جائے گی ۔ جہاز ماریشس کے پورٹ لوئی پہنچا ہے اور اس نے پورٹ لوئی کے گہرے سمندری علاقے میں بحری سروے کا کام شروع کر دیا ہے ۔
آئی این ایس سرویکشن میں ، جو خاص طور پر سروے کرنے والا جہاز ہے ، جدید ترین آلات نصب ہیں ، جیسے گہرے سمندر کے لئے ملٹی بیم ایکو ساؤنڈر ، سائڈ اسکین سونار اور پوری طرح خود کار ڈجیٹل سروے اور پروسیسنگ نظام وغیرہ ۔ اس کے علاوہ ، اس جہاز پر ایک چیتک ہیلی کاپٹر بھی ہے ، جسے سروے کے دوران کافی استعمال میں لایا جاتا ہے ۔
آئی این ایس سرویکشن نے پچھلے چند برسوں کے دوران ماریشس ، سیشلز ، تنزانیہ اور کینیا میں غیر ملکی تعاون کے لئے کئی سروے کئے ہیں ۔
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 07.04.2021 )
U.No. 3488
(Release ID: 1710315)
Visitor Counter : 223