امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ربیع مارکیٹنگ سیزن 22-2021 میں اب تک 4لاکھ 45 ہزار 520 کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے ایم ایس پی قیمت 690.82 کروڑروپے کے 3.49 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ گیہوں کی خریداری


موجودہ خریف مارکیٹ سیزن کے دوران 695.23 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی ،جس سے تقریباََ 102 اعشاریہ 98 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا

حکومت نے خریف سیزن 21-2020 اور ربیع سیزن 2021 کے تحت 47535454 میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کی جس سے 297219 کسانوںکو فائدہ ہوا

2671951 کروڑروپے مالیت کی 9189378 کپاس کی گانٹھیں خریدی گئیں جس سے 1886498 کسانوں کو فائدہ ہوا

Posted On: 06 APR 2021 7:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  07اپریل 2021: ربیع مارکیٹن سیزن  22-2021  میں  ہریانہ ،اترپردیش، مدھیہ پردیش ، گجرات اور راجستھان میں  ایم ایس پی پر  گند م کی خریداری کی گئی۔ یہ خریداری  5  اپریل  2021 تک  3.49 لاکھ میٹرک  ٹن  تھی۔جس سے   690.82  کروڑروپےکی ایم ایس  پی ویلیو کے ساتھ 445520 کسانوں کو فائدہ ہوا۔

جاری خریف سیزن 21-2020 میں دھان کی خریداری  کی گئی  ۔  ریاستوں  سے  یہ خریدار ی   69523 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کی گئی ۔ پچھلے سال اسی مدت کے دوران یہ خریداری  62232 لاکھ  میٹرک ٹن کی گئی  تھی۔ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن سے تقریباََ 10298 لاکھ کسانوںکو  پہلے ہی فائدہ ہوچکا ہے۔

مزید یہ کہ ریاستوںکو ملنے والی تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹر اور تلنگانہ ، گجرات  ، ہریانہ ،دمدھیہ پردیش ، اترپردیش ، اوڈیشہ ،راجستھان اور آندھرا پردیش  کی ریاستوں کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن  21-2020  اورربیع مارکیٹنگ سیزن  2021  میں  10708  لاکھ  میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی ۔ یہ خریداری   قیمت سپورٹ اسکیم کے تحت کی گئی ہے ۔ آندھرا پردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کی ریاستوں کے لئے  123 لاکھ  میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کے لئے بھی منظوری دی گئی ہے ۔ دالوں  تلہن اور کھوپرے کی خریداری کے لئے تجاویز موصول ہونے پر  دیگرریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی منظوری دی جائے گی۔

5 اپریل  2021 تک حکومت نے اپنی ایجنیوں کے ذریعہ 251279 کروڑروپے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ 47535454 میٹرک ٹن مونگ ،اڑد ، تور ،چنا ،مسور ، موم پھلی پاٹس ، مسٹرڈ  کے بیج اور سویابین کی خریداری کی جس سے تمل ناڈو ،  کرناٹک ،آندھرا پردیش  ، مدھیہ پردیش ،  گجرات ، تلنگانہ  ، اترپردیش ،  ہریانہ اور راجستھان کے 297219  کسانوںکو فائدہ ہوا۔

اسی طرح 5  اپریل  2021 تک 5240 کروڑ روپے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ 5089 میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کی گئی جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو میں   3961 کسانوںکو فائدہ ہوا ۔ متعلقہ ریاستیں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںکی سرکاریں   اس تاریخ سے خریداری کی شروعات کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہیں ، جس تاریخ کا فیصلہ  دالوں  اور تلہن کے  پہنچنے پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ  کیا گیا ہے ۔

پنجاب ،  ہریانہ ،راجستھان ، مدھیہ پردیش  ، مہاراشٹر ، گجرات  ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش  ، اوڈیشہ اور کرناٹک کی ریاستوں  میں  ایم ایس پی کے تحت کپاس کی خریداری کا عمل جاری ہے اور 5  اپریل  2021 تک  2671951  کروڑروپے کی مالیت کے ساتھ 9189378 کپاس کی گانٹھیں  خریدی گئیں  جس سے  1886498  کسانوں کو فائدہ  پہنچا۔

   

 

********

 

ش ح۔ش ر ۔رم

(07-04-2021)

U- 3457



(Release ID: 1710094) Visitor Counter : 148


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi