وزارت خزانہ

 بھارت نے 6 اپریل 2021  کو برکس  ملکوں کے وزراء  خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 06 APR 2021 6:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،   06اپریل / 2021 

بھارت نے 6 اپریل 2021 کو برکس وزراء خزانہ اور سینٹرل بینک گورنروں کی میٹنگ کی میزبانی کی ، خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن  اوربھارت کے ریزرو بینک کے گورنر جناب شکتی کانت داس نے مشترکہ طور سے اس میٹنگ کی قیادت کی۔ اس میٹنگ میں برکس ملکوں کے وزراء خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں نے شرکت کی۔

a.jpg

بھارت کی توجہ 2021 میں برکس کے قائد کی حیثیت سے برکس ملکوں کے مابین تعاون بڑھانے  کے تسلسل کو برقرار رکھنے، نیز رشتوں کو مضبوط کرنے اور اتفاق رائے قائم کرنے پر ہوگی۔

 بھارت کی قیادت میں برکس ملکوں کے وزراء خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی 2021 کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔ برکس ملکوں کے وزراء خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں نے کووڈ-19 وبا کو دیکھتے ہوئے بھارت کی طرف سے طے کئے گئے تعاون کے مالی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔جن امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں نئے ترقیاتی بینک این ڈی بی سرگرمیاں، سماجی بنیادی ڈھانچے کے لئے مالیہ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کااستعمال/ کسٹم سے متعلق امور پر تعاون/ آئی ایم ایف اصلاحات/ ایس ایم ای کے لئے فن ٹیک اورمالی شمولیت / برکس ریپیڈ انفارمیشن سیکیوریٹی چینل اور برکس بونڈ فنڈ شامل ہیں۔

 2021 کے لئے برکس ترجیحات اور ایجنڈے کے موضوع پر وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن نے مطلع کیا کہ  ایسی کوششیں کی جانی چاہئیں جن سے اس قسم کے نتائج حاصل ہوں جن سے بطور خاص برکس کی توقعات اور ضروریات کااظہار ہو اور عام طور پر ترقی پذیر ممالک میں  ابھرتی ہوئی منڈیوں کے رجحان کا بھی اندازہ ہوسکے۔

وزیر خزانہ نے کووڈ-19 بحران کے تعلق سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پالیسی کی حمایت او ر تعاون کو بڑھانے کے لئے برکس کی اہمیت پر زور دیا۔ محترمہ سیتا رمن نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم چلا رہا ہے ۔ بھارت 84 ملکوں کو ویکسین کی 64.5 ملین ویکسین  سپلائی کرچکا ہے۔

 سماجی بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کی  اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ جڑنے اور قرض کے لئے  اختراعی ماڈل تیار کرنے میں پرائیویٹ سیکٹر کی  اہمیت پر بھی زور دیا۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ وزیراعظم کی صحت بیمہ اسکیم  نے صحت کی دیکھ بھال کی بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری کو بڑھا دیا ہے اور  اس کے ذریعہ ان افراد کو صحت کی دیکھ بھال سے متعلق خدمات  فراہم کی جارہی ہے  جو لوگ اس  سے محروم ہیں۔

وزیر خزانہ نے 2021 کے اس تبادلہ خیال کے دوران نئے ترقیاتی میٹنگ کی ترجیحات اور ممبر شپ میں توسیع کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ سیتا رمن نے آئی ایم ایف میں کوٹے کے 16 ویں عام جائزے کے امور پر برکس ممبر ملکوں کے مابین مزید تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش  ر۔ ر ض

 

U- 3465


(Release ID: 1710042) Visitor Counter : 231