وزارتِ تعلیم

وزیر مملکت برائے تعلیم کل ای 9 ممالک کے وزرائے تعلیم کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے

Posted On: 05 APR 2021 5:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 5 اپریل: وزیر مملکت برائے تعلیم جناب سنجے دھوترے 6 اپریل 2021 کو ای 9 ممالک کے وزرائے تعلیم کے ساتھ مشاورتی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ اس اجلاس کا عنوان ہے: ایس ڈی جی 4 کے نشانوں کے حصول کے لیے ڈیجیٹل آموزش کو بڑھانا۔ مشاورتی اجلاس پسماندہ بچوں اورنوجوانوں خصوصاً لڑکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ڈیجیٹل آموزش اور مہارتوں کے لیے اقدامات طے کرنے کے تین مرحلوں کے عمل کا پہلا مرحلہ ہے۔

اس پہل کا مقصد بحالی کو تیز کرنا، 2020 میں منعقدہ عالمی تعلیمی اجلاس کی تین ترجیحات کے لیے تیز رفتاری اور پائیدار ترقیاتی اہداف کو فروغ دینا ہے، جو اس طرح ہیں: (1) اساتذہ کا تعاون، (2) مہارتوں میں سرمایہ کاری اور (3) ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنا۔

اجلاس میں ڈیجیٹل آموزش اور مہارتوں میں چیلنجوں سے متعلق پیش رفت اور ماحصل کو اجاگر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں:

***

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U. No. 3402



(Release ID: 1709768) Visitor Counter : 194