سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

دودھوا ٹائگر ریزروکی خواتین بُنکر اپنے کرگھے میں تکنیک کا استعمال کر کےمنافع کما رہی ہیں

Posted On: 02 FEB 2021 6:04PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 2؍فروری، اترپردیش کے ترائی علاقے میں واقع دودھوا ٹائگر ریزرو کے شمال بفر  میں خاتون بنکروں کا ایک گروپ آج بہت خوش ہے۔ایک  اپنی مدد آپ گروپ (ایس ایچ جی)  تھارو  ہتھ کرگھا گھریلو ادیوگ سے جڑی ان خواتین نے 2020 میں اپنی اشیا کی فروخت سے کمائی میں  قابل ذکر اضافہ کیا ہے۔ یہ خواتین تکنیکی  مدد ملنے کی وجہ سے شکر گزار ہیں۔جنہوں نے اپنے کرگھوں میں بہتری لائی ہے۔

 

مانسون کے دوران اِس علاقے میں سیلاب کی وجہ سے مٹی میں زیادہ نمی کے سبب روایتی  کرگھوں  میں پیدا ہونے عدم توازن کو درست کرنے کے لئے  جنگلی حیات سے متعلق عالمی فنڈ ( ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے کرگھوں         کا بیس فکس کیا۔ ان خواتین نے اپنے کرگھوں میں پیڈل جوڑا ہے۔ اس سے کرگھے کو 2 بنکر چلا سکتے ہیں۔ اس سے بنائی کے پیچیدہ ڈیزائنوں کے پروڈکشن کے وقت میں کمی آئے گی۔

 

ان کرگھوں میں روایتی طور پر استعما ل کئے جانے والے لکڑی کے شٹل کی جگہ اب تک فائبر گلاس شٹل کا استعمال کیا جا رہا ہے، جو پہلے سے زیادہ ہلکا اور بہتر ہے۔ یعنی 2 چرخی پر مبنی ڈیزائن  - گراری سسٹم اور رسی رولر سسٹم  کو بنائی کے لئے  ایک خالی تھریڈ پینل کے ساتھ کرگھا کے تھریڈ رولر اور ڈیوری رولر کو ملاتے ہوئے کام میں خلل سے بچنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

سائنس فار ایکویٹی        اینڈ ڈیولپمنٹ     (ایس ای ای ڈی) ڈویژن سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ (ڈی ایس ٹی) ، حکومت ہند کی ٹی اے آر اے اسکیم کے تحت فنڈنگ کے ساتھ اس تکنیک پر عمل ہو پایا ہے اور کور سپورٹ گروپ  کے توسط سے نافذالعمل –ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا نے خواتین کو ہونے والی مشکلات کو کم کیا ہے اور تمام                تدابیر کے ذریعے    معیاری پروڈکشن کے ساتھ آپریشن کی صلاحیت کو بڑھایا ہے۔ کور سپورٹ گروپ نے تکنیکی  استعمال،      بہتری کے لحاظ سے پروڈکشن کے لئے ایک مرکز بھی قائم کیا ہے۔ 

 

گبروڑا گاؤں میں تھاروہتھ کرگھا گھریلو صنعت کی صدر آرتی رانا نے بتایا ‘‘ ہم پہلے ایک عارضی شیلٹر میں کام کرتے تھے اور بارش کے دوران ہم کبھی کام نہیں کر پاتے تھے۔ اب اس پروڈکشن سینٹر میں کام کرنے سے دنوں  کی تعداد اور ہماری پیداوار بڑھ گئی ہے۔

 

اس سے بنکروں کی آمدنی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس گروپ نے سال 17-2016 کے دوران کُل منافع 85000 روپے کے ساتھ 250000 روپے کی فروخت کی ہے۔ وہیں سال 18-2019 میں اِس گروپ نے 240000 روپے کی فروخت کے ساتھ کل 82000 روپے کا منافعہ کمایا تھا۔ اسی طرح 20-2019 میں 208000 روپے کی فروخت کے ساتھ کُل 80000 روپے کا منافع درج کیا تھا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے 2020 میں نسبتاً  فروخت کم رہی، لیکن گروپ نے نومبر 2020 سے جنوری 2021 کےدوران 42000 روپے کی فروخت کی۔

 

خواتین کو صلاحیت سازی، ڈیزائن میں بہتری، کوالٹی کنٹرول کے ساتھ ہی اسٹینڈرڈ ائزیشن اور لاگت کے تعلق سے بھی تربیت فراہم کرائی گئی ہے۔ ان خواتین کو بازار سے جوڑنے اورموجود کرگھوں میں بہتری لانے کےلئے بھی تعاون کیاگیا  ہے تاکہ ان سب چیزوں میں وہ زیاد ہ سہولت محسوس کریں اور اس میں ماہر ہوں۔

 

تھارو ہتھ کرگھا گھریلو صنعت کو 2016 میں عزت مآب وزیراعظم نے اعزاز سے نوازا تھا، جبکہ اترپردیش حکومت کی  رانی لکشمی بائی         ویرتا پرسکار   سے نوازا گیا تھا ۔ ریاستی حکومت نے ان کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے 2018 سے 2020 تک سپلائی کے لئے 90 لاکھ روپے کاآرڈر بھی دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CA2H.jpg

تصویر-1: اترپردیش کے گبرولا گاؤں میں تھارو ہتھ کرگھا گھریلو صنعت کی کارکنان کام کرتے ہوئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W6QA.jpg

تصویر -2: اترپردیش کے گبرولا گاؤں میں تھارو دستکاری

مزید معلومات کے لئے ڈی ایس ٹی کے سائنس داں ڈاکٹر سنیل کمار سے، ای میل: sunilag[at]nic[dot]in اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے جناب وشیش اُپّل سے  vuppal@wwfindia.net پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

*************

 

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

U. No. 3392



(Release ID: 1709634) Visitor Counter : 168