اسٹیل کی وزارت

کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی روشنی میں اسٹیل پیداوار میں اضافہ

Posted On: 03 FEB 2021 3:26PM by PIB Delhi

اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ

کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے تناظر میں اسٹیل کی پیداوارمیں اضافے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات درج ذیل ہیں۔

اسٹیل کی وزارت نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران صنعتی انجمنوں اور گھریلو اسٹیل صنعت کے سربراہوں سمیت مختلف متعلقہ افراد سے کئی دور کے صلاح و مشورے کئے تاکہ ان کے مسائل کو مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے متعلقہ محکموں اور وزارتوں کے ساتھ اٹھایا جاسکے۔اسٹیل کی وزارت نے لاک ڈاؤن کے بڑھتے ہوئے معاملوں سے پیدا صورتحال کے تیزی سے ازالے کیلئے اسٹیل صنعت سے نمائندگیاں حاصل کرنے کیلئے /وزارت میں ایک نوڈل افسر یعنی مجاز افسر کو بھی نامزد کیا ہے۔

داخلی امو ر کی وزارت کے ذریعہ وقتاً فوقتاً جاری کردہ رہنما خطوط سے اسٹیل کی پیداوار کو پھر سے رفتار دینے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔اسٹیل کی وزارت نے ملک میں اسٹیل کی مجموعی مانگ کو فروغ دینے کیلئے اہمیت کے حامل متعلقہ افراد کے ساتھ درج ذیل ویبنارس بھی منعقد کئے

1۔16 جون 2020 /تیل اور گیس شعبہ ۔

2۔30 جون 2020 اسپتاتی ایراڈا/ اسٹیل استعمال کا فروغ۔

3۔18 اگست 2020 ہاؤسنگ اور شہری امور شعبہ

4۔20 اکتوبر 2020 /زراعت دیہی ترقی ڈیری اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے شعبے۔

 ملک میں ہی تیار کردہ لوہے اور اسٹیل اشیاء کی پالیسی (DMI&SP)میں31 دسمبر 2020 کو ترمیم کی گئی ہے تاکہ اسے نظر ثانی شدہ سرکاری خریداری کے حکم 2017 کے مطابق ڈھالا جاسکے۔کم ازکم ویلو ایڈیشن کو 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کردیا گیا ہے اور پالیسی کا اطلاق 5 لاکھ روپے سے زیادہ کی سبھی قسم کی سرکاری خریداری پر ہوگا اس میں دیگر تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ای پی ای معاہدے شامل ہیں ۔

مارچ2020 سے دسمبر 2020 کی مدت کے دوران مہینے کے حساب سے خام اسٹیل پیداوار کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

 

مہینہ

خام ،اسٹیل کی پیداوار ملین ٹن میں

مارچ-20

8.09

اپریل-20

3.29

مئی-20

6.26

جون-20

7.71

جولائی-20

8.69

اگست-20

9.10

*ستمبر-20

8.89

*اکتوبر-20

9.54

*نومبر-20

9.45

*دسمبر-20

9.80

وسیلہ ،مشترکہ پلانٹ کمیٹی :عبوری

 

 

*******

ش ح-ش- م ش

 (U: 3386)


(Release ID: 1709625) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Manipuri , Punjabi , Tamil