وزارت خزانہ

پانچ برسوں کے دوران اسٹینڈ اَپ انڈیا اسکیم کے تحت 114322 سے زیادہ کھاتوں کے لئے 25586 کروڑ روپئے سے زیادہ منظور کئے گئے

Posted On: 04 APR 2021 9:55AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،04 اپریل / ہندوستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔  امیدیں  ، امنگیں  اور توقعات  میں بھی اضافہ  ہو رہا ہے ۔  امکانی کاروباریوں ، خاص طور پر خواتین اور درجِ فہرست ذاتوں ( ایس ٹی ) ، درجِ فہرست قبائل ( ایس ٹی ) کا ایک بڑا گروپ  ایسا ہے ، جو  خود اپنا  کاروبار قائم کرنے کا خواہش مند ہے  تاکہ انہیں ترقی کرنے کا موقع حاصل ہو سکے ۔  ایسے  کاروباری  پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں  اور نئے نئے نظریات کے ساتھ  ، اِس مقصد سے آگے آ رہے ہیں کہ وہ خود اپنے لئے اور اپنے  خاندان کے لئے کیا کر سکتے ہیں ۔

          امنگیں رکھنے والے  ایس سی ، ایس ٹی اور خواتین  کاروباری    بہت   محنت کش اور پُر جوش ہوتے ہیں   لیکن انہیں  اپنے  خوابوں کو حقیقت  میں بدلنے کے لئے بہت سے چیلنجوں کا سامنا  کرنا پڑتا ہے ۔  اِن چیلنجوں   کو محسوس کرتے ہوئے    اقتصادی طور پر  با اختیار بنانے اور روز گار پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  ،  بنیادی سطح    پر  کاروبار کو فروغ دینے   کے لئے 5 اپریل ، 2016 ء کو اسٹینڈ اَپ  انڈیا اسکیم کا آغاز کیا گیا ۔  اس اسکیم کو   سال 2025 ء تک  توسیع دے دی گئی ہے ۔

          ایسے میں ، جب کہ ہم  اسٹینڈ اَپ انڈیا کی پانچویں سالگرہ منا رہے ہیں ، آئیے  ہم  اِس اسکیم کی خصوصیات اور حصولیابیوں پر ایک  نظر ڈالیں۔

          اسٹینڈ اَپ انڈیا  اسکیم کا مقصد خواتین  ، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل    کے زمرے میں  کاروبار کو فروغ دینا   ، تجارت مینو  فیکچرنگ  اور خدمات کے شعبے میں  انہیں  تیار کرنے اور  تربیت دینے کے ساتھ ساتھ   گرین فیلڈ  کاروبار  قائم کرنے میں مدد دینا ہے ۔

          اسٹینڈ اَپ انڈیا کا مقصد ہے :

  • خواتین ، ایس سی اور ایس ٹی زمرے میں کاروبار کو فروغ دینا  ۔
  • ٹریڈنگ  ، مینو فیکچرنگ  اور خدمات کے شعبے میں  انہیں تیار کرنے اور تربیت  دے کر گرین فیلڈ کاروبار شروع کرنے کے لئے قرض فراہم کرنا ۔
  • زراعت اور اُس سے متعلق  شعبوں میں  انہیں تیار کرنے اور  تربیت فراہم کرکے  مینو فیکچرنگ  ، خدمات یا ٹریڈنگ کے سیکٹر میں گرین فیلڈ کاروبار  قائم کرنے کے لئے قرض فراہم کرنا   ۔
  • شیڈولڈ کمرشل  بینکوں کی ہر شاخ میں   کم از کم ایک  درجِ فہرست ذات  / درج فہرست قبائل  کے قرض لینے والے یا  کم از کم ایک خاتون قرض لینے والی کو  10 لاکھ روپئے سے 1 کروڑ روپئے تک کا بینک قرض فراہم کرنے میں   مدد  فراہم کرنا  ۔

اسٹینڈ اَپ انڈیا کیوں ؟

          اسٹینڈ اَپ انڈیا اسکیم  ایس سی ، ایس ٹی اور  خاتون کاروباریوں کو  اپنا کاروبار قائم کرنے ، قرض حاصل کرنے  اور   اپنے کاروبار کو کامیاب  بنانے کی خاطر وقتاً فوقتاً ضروری امداد   حاصل کرنے میں  در پیش  چیلنجوں کے احساس کی بنیاد پر  قائم کی گئی ہے ۔  اس لئے ، اِس اسکیم کا مقصد ایک ایسا ماحول تشکیل دینا ہے ، جس میں کاروبار کرنے کے لئے ایک امدادی ماحول   اور  سہولیات کا ماحول  فراہم کیا جا سکے ۔ اس اسکیم میں قرض لینے والوں کو بینک کی شاخوں سے قرض حاصل کرنے اور خود اپنا کاروبار قائم کرنے میں مدد کرنا ہے ۔  یہ اسکیم ، جس میں شیڈولڈ کمرشل بینکوں کی  تمام شاخوں کا احاطہ کیا گیا ہے ، تین طریقوں سے  حاصل  کی جا سکتی ہے ۔

  • بینک کی شاخ میں براہ راست  یا ،
  • اسٹینڈ اَپ انڈیا پورٹل کے ذریعے  (www.standupmitra.in ) یا
  • لیڈ ڈسٹرکٹ  مینیجر  ( ایل ڈی ایم ) کے ذریعے ۔

 

قرض کے لئے کون اہل ہیں ؟

  • 18 سال سے زیادہ  عمر کے ایس سی ، ایس ٹی اور / یا  خواتین کاروباری ۔
  • اسکیم کے تحت صرف گرین فیلڈ  پروجیکٹوں کے لئے ہی قرض دستیاب ہیں ۔  اس ضمن میں گرین فیلڈکا  مطلب ہے ، فائدہ حاصل کرنے والے کےذریعے  مینو فیکچرنگ  ، سروس  یا ٹریڈنگ کے سیکٹر میں اور زراعت سے متعلق سرگرمیوں میں  پہلا  کاروبار  ۔
  • غیر انفرادی کاروبار کی  صورت میں کمپنی کے 51 فی صد حصص اور اُسے کنٹرول کرنے  کی اہلیت  کسی ایس سی / ایس ٹی اور / یا خاتون کاروباری کے پاس ہونی چاہیئے ۔
  • قرض حاصل کرنے والوں کو کسی بھی بینک  / مالی ادارے  کا  قرض دار یا نادہندہ نہیں  ہونا چاہیئے ۔

 

23 مارچ ، 2021 ء کو ، اِس اسکیم کی حصولیابیاں

  • اسکیم کے آغاز سے  23 مارچ ، 2021 ء تک  اسٹینڈ اَپ انڈیا  اسکیم کے تحت  114322  کھاتوں کے لئے   25586 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔
  • 23 مارچ ، 2021 ء کو  اسٹینڈ اَپ انڈیا اسکیم کے تحت  ایس سی / ایس ٹی  اور خواتین کاروباریوں  کی تعداد  ، جنہوں نے  قرض حاصل کئے ہیں ، مندرجہ ذیل ہے  :

 

 

( روپئے کروڑ میں )

ایس سی

ایس ٹی

خواتین

میزان

کھاتوں کی تعداد

منظور شدہ رقم

کھاتوں کی تعداد

منظور شدہ رقم

کھاتوں کی تعداد

منظور شدہ رقم

کھاتوں کی تعداد

منظور شدہ رقم

16258

3335.87

4970

1049.72

93094

21200.77

114322

25586.37

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 04.04.2021  )

U. No. 3353

 


(Release ID: 1709470) Visitor Counter : 292