صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

ایسٹر کے موقع پر صدر جمہوریہ کا تہنیتی پیغام

Posted On: 03 APR 2021 7:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 3 اپریل: صدر جمہوریہ، جناب رام ناتھ کووند نے ایسٹر کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں، صدر جمہوریہ نے کہا ، "ایسٹر کے مبارک موقع پر، میں بھارت اور بیرون ملک مقیم تمام شہریوں، خاص طور پر عیسائی برادری کو ، نیک خواہشات اور دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یسوع مسیح کے جی اٹھنے کی یادگار کے طور پر یہ تہوار پوری دنیا میں خوشی اور مسرت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یسوع مسیح انسانیت، درگزر، قربانی، ہمدردی اور صداقت کی علامت ہیں۔ ان کی زندگی سے ہمیں امن و آشتی ، محبت اور بھائی چارے کی تعلیم ملتی ہے۔

اس خوشگوار موقع پر، آئیے ان اقدار کی پیروی کریں جو ہمارے معاشرے میں محبت، پیار اور ہم آہنگی کے رشتہ کو مضبوط بنائیں اور ہماری قوم کی مسرت اور خوش حالی میں اضافہ کریں ۔

صدر جمہوریہ کا پیغام ہندی میں دیکھنے کے لیےیے یہاں کلک کریں

ش ح- ع ا۔ م ف

3342



(Release ID: 1709430) Visitor Counter : 222