بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کووڈ کے دور میں کے وی آئی سی کی ترقی : پی ایم ای جی پی کے تحت اب تک کا سب سے زیادہ روزگار پیدا کیا ؛ ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کارکردگی کی ستائش کی

Posted On: 02 APR 2021 8:38PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،02 اپریل / کووڈ – 19 وباء کے زیرِ اثر اقتصادی  بحران سے متاثر  سال کے دوران  کھادی اور ولیج انڈسٹری کمیشن ( کے وی آئی سی ) نے وزیر اعظم کے  روزگار پیدا کرنے کے پروگرام  ( پی ایم  ای جی پی ) کے تحت روز گار پیدا کرنے  میں اب تک  کی بہترین کار کردگی   درج کرائی ہے۔  31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی  سال 21-2020 ء میں ،  جو ملک گیر لاک ڈاؤن کی  وجہ سے بہت متاثر رہا   ، کے وی آئی سی نے  پی ایم ای جی پی کے تحت  595320 روز گار قائم کرنے کے لئے 2188.78 کروڑ روپئے جاری کئے ۔ یہ 2008 ء میں آغاز کے بعد سے  اب تک کا  سب سے زیادہ روز گار ہے ۔ 21-2020 ء میں کے وی آئی سی نے پورے ملک میں  74415 پروجیکٹ قائم کئے ۔

IMG-20210402-WA0010XWPX.jpg

          ایم ایس ایم ای  کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے کے وی آئی سی کی حصولیا بیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  مقامی روزگار پیدا کرنے کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کو روزی حاصل ہوگی اور  اس کے نتیجے میں ملک کی معیشت  میں بہتری آئے گی ۔

          سال 21-2020 ء میں 2120.81 کروڑ روپئے کی مارجن منی تقسیم کرنے کے ہدف کے مقابلے کے وی آئی سی نے 2188.78 کروڑ  روپئے تقسیم کئے  اور  ہدف کا 103.2 فی صد حاصل کیا ، جو 20-2019 ء کے مقابلے تقریباً 14 فی صد زیادہ ہے ۔ نئے پروجیکٹوں کے قیام اور روز گار پیدا کرنے میں کے وی آئی سی نے ہدف کا 106.2 فی صد حاصل کیا ۔

کے وی آئی  سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے اس کامیابی کو ‘‘ آتم نربھر بھارت ’’ اور ‘‘ ووکل فار لوکل ’’ کے لئے وزیر اعظم  کی اپیل اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر  نتن گڈکری کی مسلسل رہنمائی کا نتیجہ  قرار دیا ۔

مقامی مینو فیکچرنگ  پر حکومت کی طرف سے زور دیئے جانے سے  بہت سے نو جوانون ، خواتین اور دیگر لوگوں نے پی ایم ای جی پی  کے تحت خود  روز گار  کی سرگرمیاں  شروع کی ہیں ۔

کے وی آئی سی  کے ذریعے  بر وقت درخواست پر  عمل درآمد  سے متعلق  دو بڑے  فیصلوں نے بھی اس میں کافی مدد کی ہے ۔ پہلا یہ کہ درخواستوں  کی جانچ پڑتال  کے بعد  ریاستی  ڈائریکٹروں کے ذریعہ  انہیں بینکوں کو بھیجنے کے لئے نظام  الاوقات طے کرنے سے 90 سے 26 دن تک  کی کمی ہوئی ہے ۔ دوسرا یہ کہ بینکوں کے ساتھ تال میل  کے لئے ماہانہ  میٹنگیں  مختلف  سطحوں  پر شروع کی گئی ، جس سے فیض حاصل کرنے والوں کو وقت  پر قرض فراہم  کرنے میں مدد ملی ہے ۔

 

سال

قائم کردہ پروجیکٹوں کی تعداد

تقسیم کی گئی مارجن منی

( کروڑ روپئے میں )

تشکیل دیا گیا روزگار

2020-21 ء

74,415

2188.78

5,95,320

2019-20 ء

72,612

2149.75

5,80,896

2018-19 ء

73,427

2070.00

5,87,416

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 02.04.2021  )

U. No. 3322

 


(Release ID: 1709420) Visitor Counter : 202


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu