وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم نے اعلی تعلیم کے میدان میں تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے فورموں اور عملوں (پروسیسس) کو کارگر بنانے کی سمت میں قدم بڑھایا
Posted On:
01 APR 2021 2:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،1- اپریل2021/وزارت تعلیم (این او ای) یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے اعلی تعلیم کے میدان میں تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے فورموں اور عملوں ( پروسیسس) کو کارگر بنانے کے لئے اس سے متعلق مستفدین کے ساتھ آن لائن مذاکرات کا ایک سلسلہ (سیریز) شروع کی ہے۔ اس سے مستفدین کی زندگی گزارنے کو آسان بنانے کو لے کر کاروبار کرنے میں آسانی پر دھیان مرکوز کرنے کے لئے حکومت کے ذریعہ مسلسل طور پر شروع کی گئی ہے۔
اس سیریز کے تحت پہلی آن لائن ورکشاپ منعقد کی گئی ، جس کی صدارت وزارت تعلیم نے اعلی تعلیم محکمے کے سکریٹری جناب امت کھرے نے کی۔
اس ورکشاپ میں یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے سربراہ پروفیسر ڈی پی سنگھ اور کل ہند تکنیکی کونسل (اے آئی سی ٹی ای ) کے سربراہ پروفیسر انل ڈی سہستر بودھی بھی موجود تھے ۔ وہیں انڈسٹری ایسوسی ایشن جیسے سی آئی آئی، فکی، ایسوچیم کے علاوہ کچھ مرکزی ریاستی ، ڈیمڈ، نجی یونیورسٹیوں اور تکنیکی یونیورسٹیوں کے نمائندوں نےبھی اعلی تعلیم کے اداروں میں تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے پر اپنے خیالات مشترک کئے۔ ان کے ردعمل کی بنیاد پر کچھ میدانوں کی پہنچان کے عمل کو منظم کرنے اور تعمیل کے بوجھ میں کمی کے لئے کی گئی ہے۔ ان میدانوں میں درج ذیل شامل ہیں۔
- گورننگ اور ریگولیشن میں اصلاح
- طالب علموں، اساتذہ اور ملازمین کی آسانی کے لئے عمل کو (پروسیس) پھر سے بنانا اور تکنالوجی کے استعمال کو بڑھانا ۔
- ریگولیٹری باڈیز کے ذریعہ اطلاعات کی بار بار مانگ کے سبب بہت زیادہ دہرانے کا کام ہوتاہے۔ صرف ایسی جانکاری جو بنیادی ہیں، اسے اعلی تعلیمی اداروں کے ذریعہ دیئے جانے پر زور دینا چاہئے۔
وہیں، اس ورکشاپ میں موجود تمام وائس چانسلروں سے یہ درخواست کی گئی کہ وہ اپنے اداروں میں اس موضوع پر ایک اندرونی میٹنگ کریں اور اس کے بعد یو جی سی کو اپنے مشاورات بھیجیں۔
یو جی سی اس طرح کے مذاکرات کے لئے نوڈل ایجنسی ہوگی۔
تعمیل کے بوجھ میں کمی کرنے کو لےکر مختلف میدانوں کی پہنچان کے لئے زیادہ سے زیادہ حصہ داری کو یقینی بنانے کے لئے آنے والے دنوں میں اس طرح کی کئی اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
ش ح۔ ش ت۔
Uno-3310
(Release ID: 1709281)
Visitor Counter : 184