سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ملک بھر میں متعدد منصوبوں کی اپ گریڈیشن، تجدید و مرمت کے کام کی منظوری دی
Posted On:
01 APR 2021 6:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم اپریل: سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ملک بھر میں متعدد منصوبوں کی اپ گریڈیشن، تجدید اور تعمیر نو کے کاموں کی منظوری دی ہے۔ مختلف علاقوں اور ریاستوں کے لیے منظور شدہ منصوبے حسب ذیل ہیں:
مہاراشٹر:
- این ایچ-753 جے پر، جلگاؤں بھدراوں- چالیسگاؤں- نندگاؤں-منماڈ روڈ کی مرمت اور اپگریڈیشن کے لیے منظوری دی گئی ہے جس کا بجٹ 252 کروڑ ہے۔
- این ایچ 166 ای پر گوہر-چپلون روٹ سیکشن کی اپ گریڈیشن کے لیے 171 کروڑ روپے کے بجٹ کو منظوری دی گئی ہے۔
- این ایچ 353 سی پر 262 کلومیٹر سے 321 کلومیٹر تک کی اپ گریڈیشن اور ضلع گڈچی رولی میں 16 چھوٹے بڑے پلوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے جس پر 282 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
- این ایچ 752 کے وٹور سے چرتھنا سیکشن کی دو لینوں کی تجدید اور اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ہے جس پر 228 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
- این ایچ 753 پر ترورا-گونڈیا سیکشن کی دو لینوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ہے جس پر 282 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
- این ایچ 166 جیا- پر تریر-گگن باوڈا -کولہاپور سیکشن کی اپ گریڈیشن کو منظوری دی گئی ہے جس پر 167 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
- 288.13 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ این ایچ 753 پر 28.2 کلومیٹر لمبی شاہراہ کی تعمیر سمیت ترورا-گونڈیا اسٹیٹ ہائی وے سیکشن کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ہے۔
- 478.83 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ این ایچ 53 پر ناگپور آر ٹی او چوک سے ناگپور یونیورسٹی کیمپس تک 4 لین فلائی اوور اور واڈی / ایم آئی ڈی سی جنکشن کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے۔
- این ایچ 63 پر ناندیڑ ضلع میں یسگی گاؤں کے قریب منجارا ندی پر 188کروڑ 69 لاکھ روپے کی لاگت سے پل کی تعمیر کو منظوری دے دی گئی ہے۔
- این ایچ 543 پر امگاؤں-گونڈیا سیکشن کی اپ گریڈیشن کے لیے منظوری دی گئی ہے جس پر 239.24 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
- این ایچ 361 ایف پارلی سے گنگاکھیڑ تک سیکشن کی اپ گریڈیشن اور تجدید کو 224.44 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی گئی ہے۔
راجستھان :
- راجستھان میں این ایچ-158 کے راس-بیور سیکشن کی اپ گریڈیشن اور تجدید کے لیے اراضی کے حصول کو منظوری دی گئی ہے جس پر 38.282 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
اڈیشہ:
- اوڈیشہ میں ای پی سی موڈ میں این ایچ 59 پر برہم پور قصبے کے لیے بائی پاس کے ساتھ 4 لین آر او بی کی تعمیر کو 196.94 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی گئی ہے۔
- اڈیشہ میں ای پی سی موڈ میں پوری-کونارک روٹ پر مٹیاپاڑا میں ریلوے اوور پل کی تعمیر کو 137.61 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی گئی ہے۔
- 154.05 کروڑ روپے کی لاگت سے اڈیشہ میں این ایچ-326 (ملکانگری-موٹو) کے 5 آبدوز پلوں کو بدلنے کے لیے ان کی جگہ اعلیٰ سطح کے پل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
آندھرا پردیش:
- آندھرا پردیش میں ای پی سی موڈ میں این ایچ 167 بی جی پر دتالورو سے کاولی تک پختہ شولڈر والے موجودہ 2 لین روٹ کی تجدید اور اپ گریڈیشن کو منظوری دے دی گئی ہے۔
- آندھرا پردیش میں این ایچ 565 کے ناگاراجنا ساگر ڈیم سے داولاپلی سیکشن کے پختہ شولڈروں والے 2 لینوں کی دوبارہ تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کو 385.97 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی گئی ہے۔
آسام :
- آسام میں سگن باشی جنگل سے بلاسپورا-گواہاَٹی روڈ (این ایچ 17) کرشنائی بائی پاس سیکشن (پیکیج 7) تک 4 لین والے پختہ شولڈروں کو توسیع اور تجدید کے لیے 286.72 کروڑ روپے کی بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
- آسام میں ای پی سی موڈ میں این ایچ-29 کے پاروکھوا-ڈوکموکا سیکشن (پیکج-2) کے پکے شولڈروں کی تعمیر کے لیے 335.88 کروڑ روپے کے بجٹ سے 4 لین توسیع/ مرمت کی منظوری دی گئی ہے۔
- آسام میں ای پی سی موڈ میں بلاس پورہ گوہاٹی روٹ (این ایچ-17) کے تولونگیا جوگیگھوپا پل لنک سیکشن (پیکیج-5) کے پختہ شولڈروں کے ساتھ 4 لینوں کی توسیع و مرمت کے لیے 636.42 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
تلنگانہ:
- باپور چنچولے-تندور کودنگل-محبوب نگر اور گووریلی-والی گنڈا-کوتھاگوڈم کے درمیانی حصے کو قومی شاہراہ قرار دے دیا گیا ہے اور اسے بھرت مالا پروجیکٹ کے تحت شامل کیا گیا ہے۔
لداخ :
- 381.01 کروڑ روپے کی لاگت سے لداخ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ای پی سی موڈ میں این ایچ 301 کارگل زنسکار روٹ کے پختہ شولڈروں کے ساتھ 2 لینوں کی توسیع اور اپ گریڈیشن کے کام کو منظوری دی گئی ہے۔
- لداخ یو ٹی میں ای پی سی موڈ میں (پیکیج-8) این ایچ-301 کارگل زنسکار روڈ کے پختہ شولڈروں کے ساتھ 2 لینوں کی توسیع اور اپ گریڈیشن کا کام منظور کیا گیا ہے جس پر 398.37 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
*****
ش ح۔ ع ا۔ م ف
U. No.3295
(Release ID: 1709161)
Visitor Counter : 266