بجلی کی وزارت

 کے عبوری منافع کی ادائیگی کی

Posted On: 01 APR 2021 3:03PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت کے تحت عوامی شعبہ کی ایک نورتن مرکزی کمپنی اور ملک میں بجلی کے شعبہ کی معروف غیر بینکاری مالیاتی کمپنی پاور فائرنینس کارپوریشن نے 31مارچ،2021کو ختم مالی سال 21-2020کےلئے بھارتی حکومت کو کمپنی میں اس کے 1478291778 ایکویٹی شیئر (56فیصد) کی بنیاد پر 1182.63کروڑ روپے کے عبوری منافع کی ادائیگی کی ہے۔

پی ایف سی کے چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر رویندر سنگھ ڈھلوں،بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور مہارت کی ترقی اور صنعتوں کے وزیر مملکت مسٹر آر کے سنگھ کو 1182.63کروڑ روپے کے عبوری منافع کا آر ٹی جی ایس کے ذریعہ کی گئی منتقلی کا دستاویز سونپتے ہوئے

پی ایف سی کے چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر رویندر سنگھ ڈھلوں نے بجلی سکریٹری  جناب آلوک کمار،وزارت کے اڈیشنل سکریٹری اور بھارتی حکومت کے خزانہ کے مشیر جناب آشیش اپادھیائے ،پی ایف سی کے کمرشیل محکمے کے ڈائریکٹر جناب پی کے سنگھ اور پی ایف سی کی محکمہ خزانہ کی ڈائریکٹر پرمندر چوپڑا  کی موجودگی میں بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور مہارت کی ترقی اور صنعتوں کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ کو عبوری منافع کا آر ٹی جی ایس کے ذریعہ کی گئی منتقلی کا دستاویز سونپا۔

پی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی 12مارچ 2021کو منعقد میٹنگ میں مالی سال 21-2020کےلئے بھارتی  حکومت کو کمپنی میں اس کے شیئروں کے حساب سے دس روپے کی درج قیمت والے شیئروں پر آٹھ روپے فی شیئر کی شرح سے منافع دئے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

*********

 

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:3290



(Release ID: 1709155) Visitor Counter : 141