وزارت خزانہ

’ریاستوں کو خصوصی امداد‘ اسکیم کے تحت بنیادی اخراجات کے لئے ریاستوں کو 11830 کروڑ روپے جاری کئے گئے


گیارہ ریاستوں کو اصاحات مکمل کرنے کے لئے اضافہ شدہ اختصاص

اسکیم سے اقتصادی بحالی کو بروقت فروغ ملے گا

Posted On: 01 APR 2021 3:35PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے نے ریاستوں کو 11830 کروڑ روپے بنیادی اخراجات کے لئے ریاستوں کے لئے خصوصی امداد کی اسکیم کے تحت جاری کئے ہیں۔

ریاستوں کو بنیادی اخراجات کے لئے خصوصی امداد کی اسکیم کا اعلان وزیر خزانہ نے بارہ اکتوبر 2020 کو آتم نربھر بھارت پیکیج کے حصے کے طور پر کیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد ان ریاستوں کے ذریعے بنیادی اخراجات کو فروغ دینا ہے، جنہیں کووڈ19 عالمی وبا کے سبب سال 21-2020 میں ٹیکس آمدنی میں کمی آنے کی وجہ سے دشوار مالی حالات کا سامنا ہے۔

بنیادی اخراجات کے ذریعے اضافے کی رخ پر زیادہ اثر ہوتا ہے۔ اس سے معیشت کی مستقبل کی پیداواری صلاحیت بڑھتی ہے اور اس کے نتیجے میں اقتصادی شرح ترقی میں اضافہ ہوتا ہے، لہٰذا مرکزی حکومت کی خراب مالی پوزیشن کے باوجود مالی سال 21-2020 میں بنیادی اخراجات کے سلسلے میں ریاستی حکومتوں کو خصوصی امداد دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ یہ اسکیم 22-2021 میں بھی جاری رکھی گئی ہے۔

ریاستی حکومتوں کی جانب سے اس اسکیم کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیاگیا۔ 27 ریاستوں کی 11912 کروڑ روپے کی بنیادی اخراجات کی تجاویز کو اخراجات کے محکمے نے اس اسکیم کے تحت منظوری دی۔ مختلف شعبوں مثلاً صحت، دیہی ترقی، پانی کی فراہمی، آبپاشی، بجلی، نقل وحمل، تعلیم اور شہری ترقیات میں بنیادی اخراجات کے منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔

اسکیم کے تین حصے ہیں۔ پہلے حصے میں شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کا احاطہ کیاگیا ہے۔ اس حصے کے تحت 9 شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کو 2500 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ اسکیم کا دوسرا حصہ ان تمام ریاستوں کے لئے ہے جو پہلے حصے میں شامل نہیں ہیں۔ اس حصے کے لئے 7500 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اسکیم کا تیسرا حصہ ریاستوں میں شہریوں پر مرکوز مختلف اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لئے ہے۔ اس حصے کے تحت 2000 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ رقم ان ریاستوں کے لئے دستیاب تھی، جنہوں نے وزارت خزانہ کے مکتوب مورخہ 17 مئی میں دی گئی چار اصلاحات میں سے کم از کم تین کو لاگو کیا ہوگا۔ یہ چار اصلاحات ہیں۔ ایک ملک ایک راشن کارڈ، کاروبار میں آسانی سے متعلق اصلاحات، شہری بلدیات، یوٹیلٹی اصلاحات اور بجلی کے شعبے کی اصلاحات۔ اس حصے کے تحت گیارہ ریاستوں نے اپنی اہلیت ثابت کی اور انہیں اسکیم کے تیسرے حصے کے تحت اضافہ شدہ رقوم مختص کی گئیں۔

...............

   ش ح،ع س، ع ر

01-04-2021

                                                                                                                U-3286



(Release ID: 1709141) Visitor Counter : 195