ارضیاتی سائنس کی وزارت
اگلے 24 گھنٹے کے دوران انڈمان اور نکوبار جزائر میں جھکڑ، تیز ہوا ، بجلی چمکنے اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ بڑے پیمانے پر بارش ہونے کا امکان
31 مارچ اور پہلی اپریل 2021 کے دوران انڈمان ونکوبار جزائر کے دور دراز عاقوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان
Posted On:
31 MAR 2021 2:07PM by PIB Delhi
ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی سینٹر کے مطابق۔
موسم کی اہم خصوصیات:
جنوب مشرقی خلیج بنگال اور جنوبی انڈومان سمندر کے آس پاس علاقوں پر سمندری طوفان کے سرکولیشن کے اثر کے تحت اسی خطے میں کم دباؤ والا علاقہ بنا ہوا ہے۔ ایسوسی ایٹیڈڈ سمندری گرداب سمندری سطح سے اوپر 5.8 کلو میٹر تک بڑھ گیا ہے، لہٰذا اس بات کا امکان ہے کہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران یہ شمالی انڈمان کے سمندر اور پڑوسی علاقوں پر اور زیادہ واضح ہوجائے۔ اس کے اثر سے اگلے چار دن کے دوران انڈمان اور نکوبار جزائر پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑنے، بجلی گرنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 31 مارچ اور پہلی اپریل 2021 کے دوران انڈمان اور نکوبار جزائر میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 31 مارچ کو جنوب مشرقی خلیج بنگال اور آس پاس کے جنوبی انڈمان سمندر میں مچھلی پکڑنے کے لئے نہ جائیں۔
خلیج بنگال اور دیگر ساز گار موسمی حالات سے نچلی سطح کے جنوب مغربی علاقوں کے اثر کے تحت 31 مارچ کو زیادہ سے زیادہ سرگرمی کے ساتھ 31 مارچ ایک اپریل کے دوران شمال مشرقی ہندوستان میں دور دور مقامات پر گرج چمک، بارش، بجلی کڑکنے کے ساتھ بڑے پیمانے پر بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔
آسام اور میگھالیہ اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 31 مارچ کو دور دور تک بھاری بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ 31 مارچ اور پہلی اپریل کو اروناچل پردیش میں بارش ہوسکتی ہے۔
اگلے دو دن کے دوران شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سیلسیس ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں آج سے راجستھان میں گرم لہر چل سکتی ہے۔ 3 اپریل 2021 سے شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں ایک اور گرم لہر چلنے کا امکان ہے۔
سخت دھول بھری آندھی (رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار ) راجستھان، ہریانہ، دلی، مغربی اترپردیش میں سخت دھول بھری آندھی چلنے کا امکان ہے۔ 31 مارچ اور پہلی اپریل 2021 کے دوران پنجاب، شمالی مدھیہ پردیش، مشرقی اترپردیش ، جھارکھنڈ اور گنگوتری، مغربی بنگال میں 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی چلے گی۔
تلنگانہ اور شوراشٹر اور کچھ کے دور دراز کے علاقوں میں گرم لہر چلنے کا امکان ہے۔
سب ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، انڈومان ونکوبار جزائر، اڈیشہ ساحلی، آندھرا پردیش، یانم اور کیرالہ وماہے کے دور دور علاقوں میں تیز طوفان، بجلی کڑکنے کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ودربھ اور اڈیشہ کے علاوہ تلنگانہ کے دور دور علاقوں میں گرم لہر جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔
ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اترپردیش، جھارکھنڈ اور گنگوتری، مغربی بنگال میں کئی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے اوپر 5.1 ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ رہ سکتا ہے۔
جموں وکشمیر ، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفر آباد وبہار میں کچھ مقامات پر اس کے علاوہ دلی، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور چھتیس گڑھ میں بھی کئی مقامات پر جبکہ ودربھ اور مشرقی راجستھان میں بہت سے مقامات پر 3.1 ڈگری سے 5.0 ڈگری سیلسیس تک موسم معمول سے اوپر رہے گا۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
31-03-2021
U-3240
(Release ID: 1709139)
Visitor Counter : 161