وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے 31 مارچ ، 2021 ء تک 2.62 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کے ریفنڈ جاری کئے
Posted On:
01 APR 2021 5:12PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،01 اپریل / مالی سال 21-2020 ء کووڈ – 19 عالمی وباء کی وجہ سے عالمی سطح پر اور ہندوستان کے لئے چیلنجوں سے بھرا سال رہا ہے ۔ حکومت نے وباء کے اثرات سے لوگوں کو درپیش ہونے والی اقتصادی مشکلات کو کم کرنے کے لئے وقتاًفوقتاً کئی اقدامات کئے ہیں ۔ افراد اور کاروباری اداروں ، دونوں ٹیکس دہند گان کو فوری راحت فراہم کرنے کی خاطر حکومت نے تیزی کے ساتھ التوا میں پڑے زیادہ تر معاملات میں انکم ٹیکس ریفنڈ جاری کئے ہیں ۔
اسی مناسبت سے براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ ( سی بی ڈی ٹی ) نے یکم اپریل ، 2020 ء سے 31 مارچ ، 2021 ء تک 2.38 کروڑ سے زیادہ ٹیکس دہندگان کو 2.62 لاکھ کروڑ روپئے کا ریفنڈ جاری کیا ہے ، جب کہ پچھلے مالی سال کے دوران ، اس مدت میں 1.89 لاکھ کروڑ روپئے کا ریفنڈ جاری کیا گیا تھا ۔ اس سے پچھلے سال کے مقابلے 43.2 فی صد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔ انکم ٹیکس ریفنڈ کے تقریباً 87749 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں ، جو 23427418 کیسز میں جاری کئے گئے ، جب کہ مذکورہ مدت میں 346164 کیسز میں تقریباً 174576 کروڑ روپئے کارپوریٹ ٹیکس کے ریفنڈ کے طور پر جاری کئے گئے ۔
حکومت کی یہ کوشش رہی ہےکہ وہ وباء سے ہونےوالی اقتصادی پریشانیوں کو آسان کرنے کی خاطر مختلف اقدامات کرے اور اسی سلسلے میں سی بی ڈی ٹی نے التوا میں پڑے ریفنڈ تیزی کے ساتھ جاری کئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 01.04.2021 )
U. No. 3280
(Release ID: 1709099)
Visitor Counter : 206