ریلوے کی وزارت

ماحولیات ، جنگلات اورآب وہوا میں تبدیلی ،  اطلاعات ونشریات، بھاری صنعت اور پبلک انٹرپرائزکے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے  لونند کے راستے پھلٹن سے پُنے تک ڈیمو ( ڈی ای ایم یو) ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا


عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صاحب بصیرت  قیادت میں پچھلے سات سال سے  ہندوستانی ریلوے تیز رفتار سے چل رہی ہے: جناب پرکاش جاوڈیکر

بغیر گارڈ کی ریلوے کراسنگ کو ختم کرنے ، صفائی ستھرائی ، برق کاری  میں   پیش رفت  ،ریل پٹریوں  کو ڈبل کرنے ، جدید ریل گاڑیوں  اور ڈبوں   کی آمد ، ریلوے اسٹیشنوں  پر وائی فائی  اور بندرگاہوں  سے بڑھتے ہوئے رابطوں  جیسی اصلاحات  نے  پچھلے کچھ برسوں  میں  ریلوے کی صورت بدل دی ہے:  جناب جاوڈیکر

پُنے سے لونند  ہوتے ہوئے پھلٹن کے درمیان   براہ راست رابطہ علاقے کے لئے ایک نعمت  ثابت ہوگا

Posted On: 30 MAR 2021 5:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  30مارچ 2021: ماحولیات ، جنگلات اورآب وہوا میں تبدیلی ،  اطلاعات ونشریات، بھاری صنعت اور پبلک انٹرپرائزکے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکرنے 30  مارچ  2021  کو ویڈیو کانفرنس کے توسط سے لونند کے راستے پھلٹن سے پُنے کے لئے ڈیمو  ( ڈی ایم یو ) ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

جناب شام راؤ بالاصاحب پاٹل  ، عزت مآب کوآپریشن   اور مارکیٹنگ کے وزیر  ، حکومت مہاراشٹر  اور ستارا ضلع کے گارجین  وزیر ، جناب رنجیت سنگھ  نائک  نمبالکر   ، عزت مآب رکن پارلیمان  ( لوک سبھا ) ، جناب گریش  باپٹ، عزت مآب رکن  پارلیمان  (لوک سبھا )جناب شری نواس پاٹل  ، عزت مآب  رکن پارلیمان  ( لوک سبھا) ، جناب چھترپتی اودین راجے  بھونسلے  ،  عزت مآب رکن  پارلیمان ( راجیہ سبھا ) ،جناب چندرکانت  ( دادا ) پاٹل  ،  جناب سنیل کامبلے  عزت مآب رکن اسمبلی اور  محترمہ نیتا نیوسے، صدر میونسپل کونسل   ، پھلٹن  اس موقع پر ویڈیو لنک کے توسط سے شامل ہوئے۔جناب سنیت  شرماچیرمین اور چیف ایگزیکٹو افسر ،ریلوے بورڈ  ، جناب پنیندرو مشرا ممبر ( اواینڈ بی ڈی ) ریلوے بورڈ ، نئی دلی سے ویڈیو لنک کے توسط سے تقریب میں شامل ہوئے۔ وسطی ریلوے کے جنرل منیجرجناب سنجیو متل نے سی ایس ایم ٹی  ممبئی سے تقریب میں موجود سبھی لوگوں   کا استقبال کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ ریلوے   ، کامرس اور صنعت  ، صارفین کے امور  ،خوراک اور عوامی نظام تقسیم  کے وزیر جناب پیوش گوئل کی رہنمائی میں  ریلوے میں   نمایاں تبدیلی نظر آرہی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ  ریل گاڑیوں  میں  بایو ٹوائلیٹ  کے متعارف ہونے سے  پٹریوں اور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر صفائی ستھرائی نظرآرہی ہے۔ یہ سووچھ  بھارت   مہم  کا ایک مثالی نمونہ ہے۔

انہو ں نے یہ بھی  واضح  کیا کہ عز ت مآب ریلوے کے وزیر  جناب پیوش گوئل کی قیادت میں  آئی آر سی ٹی سی   پر ریزرویشن کا   سہل  نظام شروع ہونے سے  مسافروںکو  جلد ٹکٹ  حاصل کرنے میں  مدد ملی ہے ۔ ریلوے میں   اعلیٰ معیارکی سکیورٹی کو  یقینی بنانے   کے لئے  بغیر  گارڈ  کی ریلوے کراسنگ کو ختم کرنے   ،  برق  کاری میں  تیزی لانے ،  ریلوے پٹریوں کو ڈبل کرنے   اور  بندرگاہوں سے رابطے جیسے   بنیادی ڈھانچوں  میں  بہتری نے  معیشت   اور  ترقی کو فروغ دینے میں مدد کی ہے۔ 5000 سے زیادہ ریلوے اسٹیشن  پر وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے ، جو مسافروں  کو  عالمی سطح پر  ویب تک پہنچنے کا اہل بناتے ہیں اور  ان کے علم میں  اضافہ کرتے ہیں ۔

پھلٹن – پُنے ڈیمو  ( ڈی ایم یو )ریل گاڑی:

پس منظر :

  • لونندکے راستے  پھلٹن اور پنے کے درمیان   ریل گاڑیوں  کے چلنے سے عام طور سے  اس علاقے کے لوگوں  اور کسانوں کو نئے بازارتک پہنچنے میں مدد ملے گی، خاص  طور سے  طلبا کو اپنی  پسند کے تعلیمی اداروں تک   پہنچنے  اور ورکرز  کو  اچھے  مواقع تلاش کرنے کے لئے جانے میں مددملے گی۔
  • ریلوے  ،  ٹرانسپورٹ  کا سب سے سستا  وسیلہ ہونے کے ناطے  اور لونند ہوتے ہوئے پُنے سے پھلٹن کے درمیان    براہ راست  رابطہ   علاقے کے لئے ایک نعمت ثابت ہوگا۔
  • اس کے علاوہ ،  پھلٹن کے   باشندوں  کو پھلٹن سے پُنے  اور واپس جانے کے لئے  راست  مسافر ریل گاڑی   سے  رابطے  کی سہولت حاصل ہوگی۔

*************

 

ش ح۔ف ا ۔رم

U- 3262


(Release ID: 1708884) Visitor Counter : 215