وزارت خزانہ

5 کروڑ روپئے سے زیادہ کے لین دین والے جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان کے لئے نظرِ ثانی شدہ رہنما خطوط کے مطابق یکم اپریل ، 2021 ء سے انوائیسز پر ایچ ایس این کوڈ / سروس اکاؤنٹنگ کوڈ لازمی ہو گا

Posted On: 31 MAR 2021 4:57PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 31 مارچ / پچھلے مالی سال کے دوران 5 کروڑ روپئے سے زیادہ  کا لین دین کرنے والے جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان کے  لئے  یکم اپریل ، 2021 ء سے  قابلِ ٹیکس اشیاء اور خدمات   کی سپلائی کے لئے جاری  کردہ  انوائیس پر  6 عددی  ایچ ایس این کوڈ  یا ایس اے سی ( سروس اکاؤنٹنگ کوڈ ) کوڈ دینا  لازمی  کر دیا گیا ہے ۔ پچھلے مالی سال کے دوران  5 کروڑ روپئے تک کا  لین دین  کرنے والے ٹیکس دہندگان کے لئے   اپنی  بی ٹو 2 بی انوائیس پر 4 عددی ایچ ایس این کوڈ  لکھنا  لازمی ہو گا ۔  اس سے پہلے بالترتیب  4 عددی اور 2 عددی  کوڈ لکھنا  ضروری  تھا ۔ مزید تفصیلات کے لئے 15 اکتوبر ، 2020 ء کے  سینٹرل ٹیکس  نوٹفکیشن نمبر  78 / 220 سے رجوع کریں  ، جو  https://www.cbic.gov.in/resources//htdocs-cbec/gst/notfctn-79-central-tax-english-2020.pdf  پر دستیاب ہے ۔  

          اسی مناسبت سے نظر ثانی شدہ احکامات کے مطابق  یکم اپریل ، 2021 ء سے جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان  کو  اپنی انوائس پر  ایچ ایس این / ایچ اے سی  لکھنا ہو گا ۔

          اشیاء کے لئے 6 عددی ایچ ایس این کوڈ  سب کے لئے یکساں ہے ۔  اس لئے ایچ ایس این کوڈ کسٹم اور جی ایس ٹی  پر بھی  نافذ ہوتا ہے ۔  اسی مناسبت سے   کسٹم محصولات   میں  دیئے گئے کوڈ   جی ایس ٹی  مقصد کے لئے بھی  استعمال ہوتے ہیں  ( جیسا کہ جی  ایس ٹی شرح کے شیڈول میں خاص طور سے بیان   کیا گیا ہے ) ۔   کسٹم محصولات میں  ایچ ایس کوڈ    ہیڈنگ  کے طور پر ( 4 عددی ایچ ایس ) ، ذیلی ہیڈنگ کے طور پر ( 6 عددی ایچ ایس ) اور محصولاتی اشیاء کے لئے ( 8 عددی  ) دیا گیا ہے ۔   یہ دستاویزات سی بی آئی سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔  کسٹم محصولات کے ایچ ایس این کوڈ کے لئے  https://www.cbic.gov.in/htdocs-cbec/customs/cst2021-020221/cst-idx پر رجوع کریں ۔

اشیاء اور خدمات کے لئے جی ایس ٹی کی شرحوں تک رسائی حاصل کرنے کی خاطر  https://www.cbic.gov.in/htdocs-cbec/gst/index-english پر رجوع کریں  اور اس کے بعد  GST Rates Ready Reckoner/Updated NotificationsàGST Rates/Ready reckoner-Updated Notifications/Finder à پر عمل کریں ۔  

          اس کے علاوہ ، جی ایس ٹی پورٹل پر ایچ ایس این  سرچ سہولت بھی دستیاب ہے ۔

          مینو فیکچرر اور در آمد کار / بر آمد کار عام طور پر ایچ ایس این کوڈ  استعمال کر رہے ہیں ۔ مینو فیکچرر  یہ کوڈ  جی ایس ٹی نظام سے پہلے بھی  استعمال کر تے رہے ہیں ۔  در آمد کار اور بر آمد کار بھی یہ کوڈ  در آمد / بر آمد کی دستاویز میں   تحریری کرتے ہیں ۔  زیادہ تر تاجر بھی  مینو فیکچرر  یا درآمدکار سپلائروں کو جاری  کی جانےو الی انوائس میں  زیادہ تر ایچ ایس این کوڈ  تحریر کرتے ہیں ۔  عام طور پر جی ایس ٹی  ٹیکس دہندگان کی ایک بڑی تعداد پہلے سے ہی 6 / 8  عددی  ایچ ایس  / ایس اے سی کوڈ اپنی  انوائیسز ، ای وے بلوں پر  اور جی ایس ٹی آر – 1  ریٹرن میں رضا کارانہ طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔   و ا   ۔ ع ا ۔ 31.03.2021  )

U. No. 3246

 



(Release ID: 1708801) Visitor Counter : 277


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Telugu