وزارت خزانہ

ایمر جنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم ( ای سی ایل جی ایس ) 1.0 اور 2.0 کو 30 جون ، 2021 ء تک توسیع دی گئی


میزبانی ، سفر اور سیاحت ، تعلقاتِ عامہ اور کھیل کود کے سیکٹر میں صنعتوں کے لئے ای سی ایل جی ایس کی نئی ونِڈو 3.0

Posted On: 31 MAR 2021 4:50PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 31 مارچ / خدمات  کے کچھ شعبوں میں کووڈ – 19 وباء کے مسلسل  پڑنے  والے منفی اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے  حکومت نے میزبانی، سفر اور سیاحت   ، تعلقاتِ عامہ اور کھیل کود کے شعبوں میں کاروباری اکائیوں کا احاطہ کرنے کے لئے  ایمر جنسی کریڈٹ لائن  گارنٹی اسکیم   (ای سی ایل جی ایس )  کے دائرۂ کار  کو بڑھا کر ای سی ایل جی ایس  3.0 میں توسیع کی ہے  ، جس میں  29 فروری ، 2020 ء کو ،  کل قابلِ ادائیگی قرضہ 500 کروڑ روپئے سے زیادہ نہ ہو اور اگر  کچھ ہے  تو یہ 60 دن یا اس سے کم کے لئے  ہونا چاہیئے ۔

ای سی ایل جی ایس 3.0 میں 29 فروری 2020 ء تک تمام قرض دینے والے اداروں کے بقایا قرضوں میں 40 فی صد تک توسیع کرنے کی گنجائش ہے ۔ ای سی ایل جی ایس 3.0 کے تحت دیئے گئے قرضوں کی مدت 6 سال ہو گی ، جس میں دو  سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ، ای سی ایل جی ایس یعنی ای سی ایل جی ایس 1.0 ، ای سی ایل جی ایس 2.0 ، اور ای سی ایل جی ایس 3.0 کی توثیق 30 جون 2021 ء تک یا 3 لاکھ کروڑ روپئے کی گارنٹی کے اجرا تک بڑھا دی گئی ہے۔ اسکیم کے تحت ادائیگی کی آخری تاریخ میں 30 ستمبر 2021 ء تک توسیع کی گئی ہے۔

اس منصوبے میں ، جو ترمیمات کی گئی ہیں ،  وہ  اہل فیض حاصل کرنے والوں کے لئے اضافی فنڈنگ کی سہولیات  کی دستیابی میں ایم ایل آئی کو مراعات  فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گی   اور  اقتصادی بحالی ، ملازمتوں کے تحفظ اور  روز گار پیدا کرنے کے لئے  ساز گار ماحول تشکیل دینے میں بھی  بہت بہت مدد گار ہوں گی ۔

اس  سلسلے میں نظرثانی شدہ عملی رہنما خطوط نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمیٹیڈ (این سی جی ٹی سی) کے ذریعہ جاری کئے  جائیں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔   و ا   ۔ ع ا ۔ 31.03.2021  )

U. No. 3245

 


(Release ID: 1708800) Visitor Counter : 236