قبائیلی امور کی وزارت

ٹی آر آئی ایف ای ڈی نے ایم ایف پی کے لئے کم از کم امدادی قیمت اسکیم اور ون دھن یوجنا کے نفاذ کے لئے دادر اور ناگر حویلی اور دمن اور دیو انتظامیہ کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت کا تبادلہ کیا

Posted On: 30 MAR 2021 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 مارچ 2021: ایم ایف پی  کے لئے کم از کم امدادی قیمت اسکیم اور ون دھن یوجنا کے نفاذ کے لئے ٹی آر آئی ایف ای ڈی نے قبائلی امور کی وزارت کے تحت دادر اور ناگر حویلی اور دمن اور دیو کی انتظامیہ کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ہیں۔ دادر اور ناگر حویلی، دمن اور دیو درج فہرست ذات / درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی مالی اور ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ کی ریاستی نفاذ کاری ایجنسی کے طور پر تقرری کی گئی ہے۔ قبائلیوں (جنگلوں میں رہنے والے اور صناع حضرات ،دونوں)کے ذریعہ معاش میں بہتری لانے کے مشن کے حصہ کے طور پر اور قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے لئے، ٹی آر آئی ایف ای ڈی مختلف پروگراموں اور پہل قدمیوں کو نافذ کر رہی ہے۔

 

A group of people in a meetingDescription automatically generated with low confidence

مفاہمتی عرضداشت، جس پر 5 مارچ 2021 کو دستخط عمل میں آئے ، کےتحت کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے توسط سے چھوٹی جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی) کی مارکیٹنگ کے نظام اور ایم ایف پی کے لئے ویلیو چین کی ترقی کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایک ون دھن وکاس کیندر قائم کرنے کے لئے منصوبے وضع کیے گئے ہیں۔

ایم ایف پی کے لئے کم از کم امدادی قیمت قبائلی امور کی وزارت کی ایک فلیگ شپ اسکیم ہے جس کا مقصد جنگلاتی پیداوار کو جمع کرنے والے قبائلی افراد کو معاوضہ اور مناسب قیمت فراہم کرانا  ہے۔ فراہم کی جانے والی مناسب قیمت قبائلیوں کو عام طور پر حاصل ہونے والی قیمت سے تقریباً تین گنا ہے اور اس طرح ان کی مجموعی آمدنی میں تین گنا اضافہ ہوتا  ہے۔ اس اسکیم کی وجہ سے گذشتہ برس قبائلی معیشت میں 3000 کروڑ روپئے کی آمد ہوئی اور یہ قبائلیوں کی تبدیلی کے لئے مشعل راہ بن کر ابھری ہے۔ جنگلات میں رہنے والے قبائلیوں کے لئے روزگار کے ہمہ گیر مواقع  پیدا کرنے کے لئے ، ون دھن کیندرو کے قیام کے ذریعہ ایم ایف پی کی قدرو قیمت میں اضافے، برانڈنگ اور مارکیٹنگ  کا ایک پروگرام، ون دھن یوجنا (وی ڈی وائی) اسی اسکیم کا ایک عنصر ہے۔

ون دھن قبائلی اسٹارٹ اپس بھی، جمع کرنے والے قبائلیوں، جنگلات میں رہنے والے قبائلیوں  اور گھر میں رہ کر کام کرنے والے قبائلی صناعوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ایک وسیلے کے طور پر ابھر ے ہیں۔ دادر اور ناگر حولی اور دمن اور دیو کی انتظامیہ کے ساتھ شراکت داری اور بعد ازاں قبائلی فلاح و بہبود کی اسکیموں کا نفاذ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قبائلیوں کے ذریعہ معاش میں بہتر ی کو یقینی بنائے گا۔

اس کے علاوہ، مرکز کے زیر انتظام علاقے کے قبائل کو ٹرائبس انڈیا نیٹ ورک شو رومس اور Tribesindia.com ،کے توسط سے بڑے بازاروں تک رسائی حاصل ہوگی ۔ ٹی آر آئی ایف ای ڈی فی الحال اس خطے سے نئے قبائلی سپلائرس کو پینل میں شامل کر رہا ہے اور جلد ہی ٹرائبس انڈیا شو روم دادر اور ناگر حویلی اور دمن اور دیو سے قبائلی مصنوعات شامل کرنا شروع کر دیں گے اور اس طرح اس خطے کی منفرد مصنوعات تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔ ایم ایف پی کے لئے کم از کم امدادی قیمت اور ون دھن یوجنا اور دیگر اہم پہل قدمیوں جیسی فلیگ شپ اسکیموں کے توسط سے قبائلی عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے  ٹی آر آئی ایف ای ڈی سخت محنت کر رہی ہے۔

 

*******

ش ح ۔اب ن

U-3209



(Release ID: 1708628) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu