نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے ’ہندستان کی صحت خدمات شعبے میں سرمایہ کاری کے موقع‘موضوع پر  رپورٹ جاری کی


رپورٹ میں ہندستان کے   صحت خدمات شعبے کے مختلف  زمروں میں وسیع امکانات  کا خاکہ  پیش کیا گیا ہے

Posted On: 30 MAR 2021 3:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30مارچ 2021/ نیتی آیوگ نے آج ہندستان کے  صحت خدمات شعبے کے  مختلف زمروں  جیسے اسپتالوں، میڈیکل  ڈوائسیز (مشینری)  اور آلات ، صحت بیمہ،  ٹیلی میڈیسن ، گھر یلو صحت خدمات  اور میڈیکل   سفر کے   شعبوں میں سرمایہ کاری کے   وسیع  مواقع کا خاکہ  پیش کرنے والی  ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کو نیتی آیوگ کے رکن  ڈاکٹر وی-کے- پال ، سی ای او  جناب امیتابھ کانت اور ایڈیشنل سکریٹری   ڈاکٹر  راکیش سروال نے   جاری کیا۔

ہندستان کے  صحت دیکھ بھال صنعت 2016 سے 22 فی صد کی سالانہ  کمپاؤنڈ انوول گروتھ ریٹ کی شرح سے   بڑھ رہی ہے۔ ایسا اندازہ ہے کہ  اس شرح سے یہ 2022 تک  372 ارب  امریکی ڈالر تک  پہنچ جائے گی۔ صحت دیکھ بھال شعبہ ٹیکس اور  روزگار کے سلسلہ میں  ہندستانی معیشت کے  سب سے بڑے شعبوں میں سے ایک ہوگیا ہے۔

نیتی آیوگ کے سی ای  او جناب امیتابھ  کانت   نے  رپورٹ کے دیباچہ میں لکھا ، ’’بہت سے عنصرہندستانی صحت دیکھ بھال   شعبے کی    ترقی کو بڑھا رہے ہیں ان  میں بڑی عمر کی آبادی   بڑھتی ہوئی  مڈل کلاس زمرہ ، طرز زندگی سے متعلق  بیماریوں کا بڑھنا، پی پی پی پر بڑھتا ہو ا زور اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی کو اپنایا جانا شامل ہے ۔ کووڈ-19 وبا نے نہ صرف  چیلنج پیش کئے ہیں  بلکہ  ہندستان کو   ترقی کے بے شمار موقع بھی   مہیا کرائے ہیں۔ ان تمام حقائق نے مل کر  ہندستان کے   صحت دیکھ بھال  صنعت کو  سرمایہ کاری کےلئے مناسب مقام   بنادیا ہے۔

رپورٹ میں پہلے حصہ میں  ہندستان کے  صحت دیکھ بھال شعبے کا  جائزہ پیش کیا گیاہے جس میں اس کے   روزگار پیدا کرنے کے  امکانات ،  موجودہ    کاروباری اور   سرمایہ کاری سےمتعلق  ماحول کے ساتھ ساتھ    وسیع  پالیسی منظر نامے کو  شامل کیاگیاہے۔ دوسرے حصہ میں   شعبے کی ترقی کے  اہم عوامل کو  بتایا گیاہے  اور تیسرے شعبے میں 7 اور زمروں- اسپتال اور بنیادی ڈھانچہ، صحت بیمہ، فارماسیوٹیکل  اور حیاتیاتی ٹکنالوجی، میڈیکل آلات میڈیکل سیاحت گھر میں   صحت دیکھ بھال اور ٹیلی میڈیسن اور دیگر تکنیک سے جڑی   صحت خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے   اس سلسلہ میں  پالیسی  اور اس میں سرمایہ کاری کے   مواقع  کی  تفصیلات دی گئی ہیں۔

اسپتال حصہ میں   پرائیوٹ  شعبے کے ٹیئر -2 اور ٹیئر -3 تک توسیع، بڑے شہروں کے علاوہ    دیگر مقامات تک   ان کی رسائی طے کرنے  اور  دلکش سرمایہ  کاری مواقع   پیش کرنے کا کام   کیا گیاہے۔ فارماسیوٹیکل سےمتعلق   بتایا گیاہےکہ    ہندستان اپنے گھریلو میونوفیکچرنگ   کو بڑھا کر اورآتم نربھر بھارت پہل کے تحت   حال میں   لاگو کی گئی   سرکاری اسکیموں  ، نمائش میں جڑے فائدہ حاصل  کرسکتاہے۔ میڈیکل آلات اور تدابیر   کے حصہ میں ڈائگنواسٹک اور  پیتھالوجی   سینٹرس کی  توسیع اور   چھوٹی کلنیکل   تکنیکوں کے اضافے کی اعلی امکانات کے بارے میں  بتایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی   میڈیکل ویلیو ٹریول خاص طور سے  میڈیکل   سیاحت کی ترقی کے    کافی امکانات   بتائے گئےہیں کیونکہ  ہندستان میں  متبادل علاج کی   مضبوط بنیاد ہے۔   اس کے علاوہ آرٹیفیشل اینٹلیجنس جیسی جدید ترین  ٹکنالوجیوں  ویئرایبل  اور  دیگر  موبائل  ٹکنالوجی کے ساتھ   ہی   انٹرنیٹ آف تھنگس بل   بہت سے   سرمایہ موقعے    مہا کرتے ہیں ۔

مکمل دستاویز دیکھنے کے لئے

    https://niti.gov.in/sites/default/files/2021-03/InvestmentOpportunities_HealthcareSector_0.pdf

پررابطہ کریں۔

******************

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-3201

 


(Release ID: 1708621) Visitor Counter : 266