وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم نے جموں کے آئی آئی ایم میں ہیپی نیس کے سینٹرآنندم کا افتتاح کیا
ہیپی نیس ( خوشی ) کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنا ہمارے ملک کو با اختیار بنانے کی جانب اہم قدم : جناب رمیش پوکھریال نشنک
Posted On:
30 MAR 2021 2:32PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 30 مارچ / تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج ورچوول طور پر ہیپی نیس کے سینٹر آنندم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جناب منوج سنہا ، آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن کے بانی جناب شری شری روی شنکر موجود تھے ۔ آئی آئی ایم جموں کے بورڈ آف گورنر کے چیئر مین ڈاکٹر ملند کامبلے نے ، اِس تقریب کی صدارت کی ، جب کہ آئی آئی ایم جموں کے ڈائریکٹر پروفیسر بی ایس سہائے بھی ، اِس تقریب میں موجود تھے ۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے ، اِس نئے پروجیکٹ کے لئے آئی آئی ایم جموں کو مبارکباد دی اور ہیپی نیس کے مرکز ، آنندم کی ضرورت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں ہیپی نیس کو شامل کرنا ہمارے ملک کو با اختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ یہ اقدام ہمارے تعلیمی نظام کو نئی اونچائیوں تک لے جائے گا ، جو قدیم ہندوستانی یونیورسٹیوں جیسے نالندہ اور تکش شِلا کے دور جیسی ہو گی ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح آنندم ، ہیپی نیس کا سینٹر ، قومی تعلیمی پالیسی – 2020 کے ساتھ ربط رکھتا ہے ، جس کا مقصد ہندوستان کے تعلیمی نظام کو 2021 ء تک یکسر تبدیل کرنا ہے ۔ انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام ملک کے دوسرے اداروں کو خود اپنے ہیپی نیس سینٹر قائم کرنے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ کیا ، جس سے طلباء کو دباؤ سے پاک زندگی گزارنے میں مدد مل سکے ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ طلباء اور فیکلٹی کو حتمی میعاد ، کورس کے کام ، تدریسی دباؤ اور پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے دباؤ کی وجہ سے بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس کے نتیجے میں اساتذہ اور طلباء کو ڈپریشن کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ اس لئے یہ سینٹر ذہنی تناؤ کو کم کرنے اور مثبت رویہ کو فروغ دینے میں مدد کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سینٹر آئی آئی ایم جموں میں تمام فریقوں کی مجموعی ترقی کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں آنندم قائم کرنے کا مقصد مجموعی بہتری پیدا کرنا ہے ۔ سینٹر میں مسلسل جسمانی ورزش طلباء اور فیکلٹی دونوں کے لئے جسمانی سطح پر تندرستی میں تعاون کرے گی ۔ جناب پوکھریال نے مزید بتایا کہ سینٹر کا یہ ویژن ہے کہ سبھی کو مسلسل کوششوں کے ذریعے آنند کی کیفیت حاصل ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سانس لینے کی ورزش جیسے پرانایام اور ذہنی مراقبے کی ورزش کی جا رہی ہے ، جو قوت میں اضافہ کرنے میں مدد کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ، دھیان کی ورزش کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ ہیپی نیس کے سینٹر آنندم کے تصور کے تحت بنیادی سرگرمیوں کو پانچ وسیع زمروں یعنی مشاورت ، مجموعی صحت ، ہیپی نیس سے متعلق اختیاری کورس ، ترقی ، تحقیق ، لیڈر شپ اور فیکلٹی ڈیولپمنٹ شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینٹر کے لئے ماہرین کے مشاورتی بورڈ میں مختلف تعلیمی ، تحقیق اور صنعت کے ماہرین شامل ہیں ۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنہا نے ہیپی نیس سے متعلق اپنا تصور پیش کیا ، جس میں انہوں نے ہمارے پڑوسی ملک بھوٹان کی مثال پیش کی ، جو ہیپی نیس کے انڈیکس میں بہت اوپر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دولت کو ناپنے کا درست طریقہ رقم کو ناپنا نہیں بلکہ ہیپی نیس کو ناپنا ہے ۔ انہوں نے طلباء کو یوگا ، دھیان اور دیگر روحانی ورزشوں کے فوائد کے بارے میں بتایا کہ کس طرح خوش رہ کر ، وہ اپنی مجموعی کار کردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں اور بھگوان کی پوجا کرنے کا بہترین طریقہ خوش رہنے کا آئیڈیا ہے ۔
ہیپی نیس کے سینٹر کے لئے آنندم کا نام ہندوستان کی روایتی ذہانت سے اخذ کیا گیا ہے، جس میں مکمل آگہی کو ہی آنندم کہا جاتاہے ۔ آنندم کا مقصد صرف خوشی ہی نہیں بلکہ حق کا علم حاصل کرنا ، اچھے کام کرنا اور آس پاس کی خوبصورتی سے محظوظ ہونا ہے ۔ آنندم کے لئے ٹیگ لائن میں ، اِس تصور کو مزید پختہ کیا گیا ہے کہ یہ ہر ایک کی بہتری کے لئے کام کرے گا ۔ اس کی ٹیگ لائن ہے ، ‘‘ سرو بھوت ہِتے رتاہا ’’ ، جس کا مطلب ہے ، ہمیشہ سب کی فلاح کے لئے تحریک حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 30.03.2021 )
U. No. 3198
(Release ID: 1708616)
Visitor Counter : 284