وزارت دفاع
جی آر ایس ای نے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کو مالی سال 21-2020 ء کے لئے 32.85 کروڑ روپئے کے عبوری منافع کا چیک پیش کیا
Posted On:
30 MAR 2021 3:32PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 30 مارچ / محکمۂ دفاع کے سرکاری سیکٹر کے یونٹ ( ڈی پی ایس یو ) ، مِنی رتن شپ یارڈ ، گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس لمیٹیڈ (جی آر ایس ای ) نے مالی سال 21-2020 ء کے لئے اپنے شیئر ہولڈرس کو 44.10 کروڑ روپئے کا عبوری منافع ادا کیا ہے ۔ حکومت کے حصے کے طور پر 328563774 روپئے کا عبوری منافع کا چیک وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کو پیش کیا گیا ۔ جی آر ایس ای کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر ، کولکاتہ کے ریئر ایڈمیرل وی کے سکسینا نے نئی دلّی میں 30 مارچ ، 2021 ء کو یہ چیک وزیر دفاع کو پیش کیا ۔ اس موقع پر دفاعی پیداوار کے سکریٹری جناب راج کمار بھی موجود تھے ۔
کووڈ – 19 عالمی وباء سے متاثر ہوئے بغیر جی آر ایس ای نے مالی سال 21-2020 ء کے لئے 10 روپئے کے شیئر پر 3 روپئے 85 پیسے کے عبوری منافع کا اعلان کیا ہے ۔ ڈی پی ایس یو اپنے شیئر ہولڈرس کو مسلسل منافع ادا کر رہی ہے اور پچھلے 27 سال سے ، اِس نے ہر سال منافع دیا ہے ۔
1960 ء میں اپنے قیام کے بعد سے جی آر ایس ای ایسا واحد دفاعی شپ یارڈ ہے ، جس نے 100 سے زیادہ جنگی بحری جہاز ( اب تک 107 جنگی جہاز ) فراہم کئے ہیں ۔ شپ یارڈ کے پاس 31 دسمبر ، 2020 ء کو 25887 کروڑ روپئے کے آڈر بُک تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 30.03.2021 )
U. No. 3197
(Release ID: 1708615)
Visitor Counter : 159