نیتی آیوگ

حکومت ہند نے معاہدوں اورمصالحتی میکینزم کو لاگو کرنے کی جانب قدم بڑھایا

Posted On: 22 MAR 2021 7:32PM by PIB Delhi

معاہدوں اورمصالحتی میکینزم کو لاگوکرنے پرزوردینے کے لئے نیتی آیوگ نے دوٹاسک فورس تشکیل دیئے ہیں ۔ معاہدوں کے نفاذ کے لئے ٹاسک فورس اس سلسلے میں ایک پالیسی فریم ورک کے لئے اپنی سفارشات دے گی۔وہیں مصالحتی میکینزم پرتشکیل کردہ ٹاسک فورس ایک موثرمصالحتی میکینزم پر اپنی سفارشات دے گی ۔

معاہدوں کے نفاذ سے متعلق ٹاسک فورس کا قیام حکومت ہند کی اہم وزارتوں /محکموں اورکچھ ریاستوں کے چیف سکریٹریز کی شراکت داری سے کیاگیاہے ۔

نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین اس ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے اورنیتی آیوگ کے سی ای  او اس کے ممبران سکریٹری ہوں گے ۔وہیں ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری ، ڈی ای اے کے سکریٹری، ریونیوکے سکریٹری ،  محکمہ برائے  تجارت کے سکریٹری ، چیف سکریٹری( مہاراشٹر)، چیف سکریٹری (گجرات)،چیف سکریٹری (آندھرپردیش ) ، چیف سکریٹری (تمل ناڈو) چیف سکریٹری (اترپردیش ) اورکسی دیگررکن کاانتخاب کیاجاسکتاہے ، جو ٹاسک فورس کا رکن ہوگا ۔ ٹاسک فورس اپنے قیام کے 6مہینے کے اندراپنی رپورٹ سونپے گی ۔

ٹاسک فورس کے سلسلے میں درج ذیل شرائط ہوں گے :

1-سبھی ریاستوں میں خاص طورسے تجارتی معاملات سے نمٹنے کے لئے ضلع سطح پر بڑے شہر /کلسٹرمیں ضروری بنیادی  ڈھانچے کے ساتھ وافرمقدارمیں پوری طرح وقف تجارتی عدالتوں کا قیام اور آپریشن

2-تجارتی عدالتوں کے مختلف زمروں کے معاملات اورمالیاتی دائرہ اختیارپر کمرشیل کورس ایکٹ 2015کے متعلقہ دفعات کی جانچ

3-تجارتی معاملوں کے باقاعدہ اور خودکارکاموں کے لئے کیس انفارمیشن سوفٹ ویئرکااستعمال اورانسانی دخل کو ختم کرنا

4-کارروائیوں کی مختلف سطحوں پر اطلاعاتی ٹکنالوجی کا استعمال

5-سبھی معاملوں میں کسی بھی سطح پر جگہ لینے کے لئے متبادل تنازعات کے تصفیہ کے نظام کے طورپر ماقبل ادارہ جاتی ثالثی اور نمٹانے کا کردار

6-کمرشیل عدالتوں کے ذریعہ معاملات کی ثالثی ،  مصالحت اورنمٹانے کے لئے وقت کی حد

7-تجارتی معاملات سے متعلق تجارتی عدالتوں کی ویب سائٹوں پر اعداد وشمارکی باقاعدہ اپ لوڈنگ کے ذریعہ معلومات کی ترسیل

8-کوئی دیگراقدام

تجارت کرنے میں آسانی کے لئے سرکاری اداروں اور نجی سرمایہ کاروں /ٹھیکہ دارو ں کے بیچ معاہدوں سے متعلق تنازعات کی فوری صلح کی سہولت کے لئے ایک موثرمصالحتی میکینزم کی سفارش کرنے کے لئے حکومت ہند کے اہم وزارتوں /محکموں کی شراکت داری سے ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔ حکومت ہند کی اہم وزارتوں /محکموں کی شراکت داری سے مصالحتی میکینزم ٹاسک فورس کا قیام کیاگیاہے ۔

نیتی آیوگ کے سی ای او اس ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے ۔ وہیں ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹی ، ڈی ای اے کے سکریٹری ، قانون امورکے محکمے کے سکریٹری ، ریلوے بورڈ کے چیئرمین اورسی ای او ، ایم اوآرٹی ایچ کے سکریٹری، شہری ہوابازی کے سکریٹری ، بجلی کے سکریٹری ، ایم این آرای کے سکریٹری ،این ایچ اے آئی کے چیئرمین اور رکن جو بھی منتخب کیاجاتاہے ، ٹاسک فورس کا رکن ہوگا۔ ٹاسک فورس اپنے قیام کے تین مہینے کے اندراپنی رپورٹ سونپے گی ۔

ٹاسک فورس کے سلسلے میں درج ذیل شرائط ہوں گے :

  1. سرکار، (وزارتوں ، سی پی ایس ای ) اورنجی ٹھیکہ داروں /کنسیشنائرکے درمیان معاہدوں سے پیداہونے والے تنازعات تیزی سے نمٹارے /صلح کو لے کر ایک موثرصلح میکینزم کے لئے رہنما خطوط کو تیارکرنا اورفروغ دینا
  2. طریقہ کاراور مصالحتی طریقہ کارسے متعلق معاملات پر پالیسی طریقہ کاراورادارہ جاتی اقدامات کو لے کر تجاویز دینا
  3. مصالحت اورصلح میکینزم 1996کی  متعلقہ دفعات کی جانچ کرنا اوراس بنیادپر صلح میکینزم کو مقرر کرنا
  4. کو ئی دیگراقدام

***************

( ش ح۔م  ع ۔ع آ،)

U-3182


(Release ID: 1708417) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi , Punjabi