سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی نے   کووڈ سے متعلق  آکسیجن  کو بہتر بنانے کے یونٹ  ، یو وی سی ایل ای ڈی اسٹیریلائزر یونٹ   ٹیکنا لوجی  اور  ٹھوس کچرے کو محفوظ طور پر ٹھکانے لگانے کی ٹیکنا لوجی  منتقل کی

Posted On: 25 MAR 2021 12:35PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 25 مارچ / سی ایس آئی آر – سینٹرل  مکینیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، درگاپور نے کووڈ سے متعلق اپنی ٹیکنا لوجی یعنی میونسپل ٹھوس کچرے کو ٹھکانے لگانے کے  ماڈیولر نظام  ،  آکسیجن کو بہتر بنانے کے یونٹ  اور یو وی سی ایل ای ڈی اسٹیریلائزر یونٹ کی ٹیکنا لوجی کو تمل ناڈو  کے ٹیوٹی کورن میں  میسرز سائی اینوائرو انجینئرس پرائیویٹ لمیٹیڈ ( ایس ای ای پی ایل ) ، تلنگانہ کے رنگا ریڈی کے میسرز زین میڈیکل ٹیکنا لوجی پرائیویٹ لمیٹیڈ اور نئی دلّی کے میسرز ٹرینٹی  مائکرو سسٹمس پرائیویٹ لمیٹیڈ کو  24 مارچ ، 2021 کو منتقل کر دیا ہے ۔

 

 

سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی  کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) ہریش ہیرانی نے ، اس موقع پر کہا کہ حالیہ دنوں میں کووڈ 19 کی وباء ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، کثیر الجہتی حکمت عملی کے ذریعے ہندوستانی معیشت کو مستحکم کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے ، جس کا مقصد آتم نربھرتا یا خود کفالت کی طرف کام کرنا ہے۔ سی ایس آئی آر - سی ایم ای آر آئی ، تکنیکی جدت طرازی اور منتقلی کے ذریعہ خود کفالت کے ہدف کے لئے کام کر رہا ہے ، جس میں ایم ایس ایم ای ، چھوٹے کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس کے لئے جدید ترین ٹیکنا لوجی میں پیش رفت کا اظہار ہوتا ہے ۔ پچھلے کچھ دنوں میں ، سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی نے اضافی مینوفیکچرنگ سے لے کر ایپلائیڈ  اسٹیٹسکس ڈیزائن تک کی مہارتوں کے بارے میں متعدد مہارت ترقیاتی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے ، جس سے 300 کے لگ بھگ نوجوانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔  سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی کا مقصد  فوری طور پر فیض حاصل کرنے والوں تک پہنچنا اور  سماج  کے لئے ، اُس کے جامع اثرات کو یقینی بنانا ہے ۔  اس ہدف تک تبھی پہنچا جا سکتا ہے ، جب ایم ایس ایم ای ،  کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس ، سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی کے ساتھ مل کر کام کریں۔ آتم نربھرتا  کے حصول کا ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ قومی انسانی وسائل کی صلاحیتوں کو جدید بنایا جائے اور انہیں آپریشنز اور دیکھ بھال کے لئے جدید ترین تکنیکی ترقی ( او اینڈ ایم ) کے مطابق بنایا جائے۔  ملک کی ٹیکنالوجی اور صلاحیت میں اضافہ ، درآمد پر انحصار کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی کرے گا اور ملک کے لئے برآمدات بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

 

          یہ قابل ذکر ہے کہ سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی نے استعمال کرنے والوں کی ضرورت کے مطابق میونسپل ٹھوس کچرے کے مربوط بندوبست سے متعلق ماڈیولر شکل کی ٹیکنا لوجی تیار کی ہے ۔  منتقل کی گئی ٹیکنا لوجی کے ماڈیول میں ٹھوس کچرے کو رقیق کچرے سے علیحدہ کرنے ، اسے گرم ہوا سے سکھانے کے نظام اور مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے ، اِس سے  علیحدہ کھاد بنانے کا نظام  شامل ہے ۔  سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی  نے گندے پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ  سے رقیق کچرے  کے ٹھوس عناصر کو استعمال کرنے سے متعلق پانچ ماڈیول کی ٹیکنا لوجی  سائی اینوائرو انجینئرس پرائیویٹ لمیٹیڈ کو منتقل کی ہے ۔

          سائی اینوائرو انجینئرس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے عہدیدار نے بتایا کہ  سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی   نے ، جو کچرے کے بندوبست کی ٹیکنا لوجی تیار کی ہے ، وہ نہ صرف ٹھوس کچرے کو  مختلف  زمروں میں تقسیم کرنے میں مدد کرے گی بلکہ  اس سے مفید اشیاء تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی، جو  مختلف اشیاء جیسے سوکھے  پتے اور  سوکھی گھاس وغیرہ سے تیار ہوں گی ۔

 

 

          انسٹی ٹیوٹ کئے ذریعے تیار کردہ آکسیجن کو بہتر بنانے کا یونٹ ، جو ہمارے آس پاس موجود ہوا سے آکسیجن کو  حاصل کرتا ہے ، زیادہ آکسیجن والی ہوا سپلائی کرے گا ۔  یہ اکٹھا کی گئی آکسیجن  سانس  لینے کی دشواری والے مریضوں کو  ماسک یا  ناک میں آلے لگانے کے ذریعے فراہم کی جائے گی  ، جس سے خون میں  آکسیجن  کی موجودگی میں بہتری ہو گی  ۔  یہ مشین  گھروں یا اسپتالوں میں  ایسے مریضوں کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے ، جو سانس لینے کی بیماریوں میں مبتلا ہیں ۔  ٹیکنا لوجی کی منتقلی کے دوران  زین میڈیکل ٹیکنا لوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نمائندوں نے  یہ نظام تیار کرنے میں ادارے کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنا لوجی   آلودگی میں اضافے کی وجہ سے گھروں میں استعمال کرنے کے لئے کافی  کارآمد ہو گی  اور اس سے سانس کے مریضوں کو  زیادہ آکسیجن حاصل ہو سکے گی ۔

          موجودہ عالمی وباء کے ضمن میں  انٹلیجنٹ  یو وی سی ایل ای ڈی اسٹیریلائزر یونٹ   اضافی تحفظ  فراہم کرے گا ۔  اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلسل استعمال ہونے والی چیزیں  ، جیسے موبائل ،  بٹوا یا  چابی کے چھلے  وغیرہ کے لئے صرف ہاتھ دھونا یا ماسک لگانا ہی کافی نہیں ہے ۔ ہمارے احتیاطی اقدامات کے باوجود ، اِن اشیاء سے انفیکشن گھروں میں پہنچ سکتا ہے ۔  سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی  نے یو وی سی ایل ای ڈی  پر مبنی   انفیکشن  ختم کرنے کی ٹیکنا لوجی  تیار کی ہے ، جو آپ کے گھروں میں  اور آپ  کے چاہنے والوں  کو صرف ایک  بٹن دبانے پر ہی محفوظ بنا سکتی ہے ۔  نئی دلّی کے ٹرینیٹی مائیکرو سسٹم  پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نمائندوں نے ٹیکنا لوجی حاصل کرتے ہوئے ادارے کی ستائش کی  اور کہا کہ   اس اسٹیریلائزر یونٹ کو اسکولوں  اور صنعتی یونٹوں میں لگانا بہت اہم ہو گا  ، جس سے وہ عالمی وباء کے دوران اپنا کام کاج جاری رکھ سکتے ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔   و ا   ۔ ع ا ۔ 25.03.2021  )

U. No. 3174

 

 



(Release ID: 1708352) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi