وزارت دفاع

گجرات میں بحری فوجی علاقے کے پہلے دورے پر ایف او سی-ان-سی (ویسٹ) نے فارورڈ آپریٹنگ بیس کا معائنہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAR 2021 10:30PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،26 مارچ، 2021/

وائس ایڈمرل آر ہری کمر، فلیگ آفیسر کمانڈنگ –ان- چیف، مغربی بحریہ کمان نے 25 تا 27 مارچ 2021 سے گجرات کے بحری فوجی علاقے کا دورہ کیا۔ پوربندر میں گجرات بحریہ علاقے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ  نے ان کا استقبال کیا اور گرڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اپنے پہلے سفر کے دوران ایڈمرل نے اوکھا میں فارورڈ آپریٹنگ بیس (ایف او بی) کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں تعینات یونٹ کی سپورٹ کے لئے سیکیورٹی کی صورتحال اور اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کرائی گئی۔ انھوں نے  ہیڈکوارٹر گجرات دمن ور دیو (ایچ کیو جی ڈی اینڈ ڈی) کے  افسران اور  جہاز رانوں  (ملاحوں)سے بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix1(2)F1ES.jpeg

*****

ش ح۔ ن ر (28.03.2021)

U NO: 3147


(ریلیز آئی ڈی: 1708201) وزیٹر کاؤنٹر : 199
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati