صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ ہند کی جانب سے ہولی کی مبارکباد

Posted On: 27 MAR 2021 8:32PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند نے ہولی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے:

’’ہولی کے مبارک موقع پر، میں بھارت اور غیر ممالک میں آباد اپنے ساتھی شہریوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

رنگوں کا تیوہار ہولی، موسم بہار کا ایک بڑا تیوہار ہے۔ یہ سماجی ہم آہنگی کا تیوہار ہے جو عوامی زندگی میں خوشی، مسرت اور امید کو روشن رکھتا ہے۔ یہ تیوہار ہمیں سماجی اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ ساتھ ہی، یہ عوام کو ایک ایسے نئے بھارت کی تعمیر کے لئے مل جل کام کر کرنےکی ترغیب فراہم کرتا ہے جو میل محبت، اتحاد اور ہم آہنگی  کی بنیاد پر قائم ہے۔

خدا کرے کہ زبردست جوش و جذبے سے معمور یہ تہوار قوم پرستی کی روح کو مزید تقویت بخشے جو ہماری ثقافتی گوناگونیت کا جزو لاینفک ہے۔‘‘

 

*******

ش ح ۔اب ن

U-3142


(Release ID: 1708157) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi