وزارت اطلاعات ونشریات

ڈی ڈی فری ڈش کی تعداد 40 ملین کنبوں کو عبور کرگئی: ای وائی فکّی ایم ای رپورٹ 2021

Posted On: 27 MAR 2021 4:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 27 مارچ    ڈی ڈی فری ڈش نے اپنی مضبوط نمو کی رفتار جاری رکھی ہے اورای وائی فکی میڈیا انٹرٹینمنٹ رپورٹ 2021 کے مطابق اس کے کی تعداد 40 ملین صارفین کو عبور کر چکی ہے۔ اس تیز رفتار شرح نمو کے لیے کفایتی ٹیلی ویژن سیٹ، معاشی مسائل ، ڈی ڈی ریٹرو چینل کے اجرا اور فری ڈش پلیٹ فارم پر بڑے براڈکاسٹروں کی واپسی کو وجہ قرار دیا گیا ہے۔ ڈی ڈی فری ڈش، گھر کے اندر دوسرا سیٹ ٹاپ باکس بھی بن گیا ہے اور کچھ معاملوں میں جب ٹیلی ویژن پر کوئی بڑا پروگرام نہیں ہوتا ہے تو اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ فری ڈش تقسیم کاروں نے فروخت میں سالانہ اضافے کا ذکر کیا ہے اور چین میں تیار کی گئی چپ سیٹ کی کمی کے باعث مانگ پوری کرنے میں اپنی نااہلی کا اظہار کیا ہے۔ جن کنبوں کے پاس ٹیلی ویژن ہے ان کی تعداد 2025 تک 5 فیصد سے زیادہ بڑھتی رہے گی۔ یہ اضافہ کنکٹیڈ ٹی وی کے باعث ہوگا، جس کی تعداد 2025 تک 2025 تک 40 ملین کو عبور کرسکتا ہے اور ڈی ڈی فری ڈش 50 ملین کو عبور کرسکتی ہے۔

ڈی ڈی فری ڈش ، پرسار بھارتی کےایک ملٹی چینل فری-ٹو ایئر ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) سروس ہے۔ ڈی ڈی فری ڈش کا بنیادی مقصد بغیر کسی خریداری فیس کے لوگوں کو معیاری تفریح ​​اور معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک متبادل اور کفایتی پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔

اس وقت ڈی ڈی فری ڈش 161 ٹی وی چینلوں کی میزبانی کرتی ہے جن میں 91 دور درشن چینل(51 شریک برانڈ ایجوکیشنل چینلوں پر مشتمل ہیں) ، 70 نجی چینل اور 48 ریڈیو چینل شامل ہیں۔یکم اپریل 2021 سے ڈی ڈی فری ڈش نجی ٹی وی چینلوں کے گلدستہ میں 10 ہندی جی ای سی ، 15 ہندی فلمیں ، 6 میوزک ، 20 نیوز ، 8 بھوجپوری ، 3 بھکتی اور 2 غیر ملکی چینل شامل ہوں گے۔ ڈی ڈی فری ڈش کو فی الحال اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گلدستے میں مزید کچھ چینل مئی 2021 تک شامل کریں گے۔ حال ہی میں ایک آن لائن ویب ایپ کا بھی اجراء کیا گیا ہے جس کے ذریعہ صارفین ڈی ڈی فری ڈش سیٹ ٹاپ باکس کے قریبی ڈیلروں کو تلاش کرسکتے ہیں۔

مارچ 2021 میں جاری ہندوستانی میڈیا اور تفریح ​​(ایم اینڈ ای) کے شعبے پر فکّی – ای وائی رپورٹ 2021 ، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے فروغ نیز ڈیجیٹل میڈیا کو تیزی سے اپنانے کے باعث مانگ ہوئی تبدیلی کے پس منظر میں ایم اینڈ ای کے ہر حصے یعنی ٹی وی، ریڈیو، پرنٹ، ڈیجیٹل وغیرہ کے موجودہ اور مستقبل کے نمو کو ظاہر کرتا ہے۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض (

 (27.03.2021)

U-3132

 


(Release ID: 1708155) Visitor Counter : 314


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi