کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈانڈی مارچ مارگ پر نمک پیدا کرنے سے وابستہ کارکنان کے لئے صحت کیمپ کا انعقاد
प्रविष्टि तिथि:
26 MAR 2021 6:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26مارچ 2021/ امرت مہتسو پروگرام کے تحت ، کامرس اور صنعت کی وزارت، حکومت ہند کے ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے سالٹکمشنر آرگنائزیشن (ایس سی او) نے گجرات کے بھڑوچ ضلع میں ڈانڈی مارچ مارگ پر مگناد اور آمود میں نمک بنانے والے کارکنان کے لئے آج ایک صحت بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔
اس صحت کیمپ میں دیولا، مالپور، نادا، اسارا، تنکاری، جمبوسار، گندھار، اور داہئج کے 236 نمک کارکنان اور ان کے اہل خانہ کےممبران نے حصہ لیا۔ اس ہیلپ کیمپ میں نمک کارکنان کی صحت کی جانچ صبح ساڑھے دس بجے سے شروع ہوئی اور تقریباً ڈیڑ ھ بجے تک جاری رہی ، کیمپ میں ریاستی میڈیکل کالج اور اسپتال نیز جمبوسار کے تعلقہ صحت ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں اور ماہرین نے صحت کی جانچ کی۔
صحت کی جانچ میں پیرا میڈیکل اسٹاف نے میڈیکل گروپ کی مدد کی۔ ڈاکٹرس کے ذریعہ بتائی گئی دوائیں بھی نمک بنانے سے وابستہ کارکنان کو تقسیم کی گئیں۔ بھڑوچ کے کمشنر اور احمد آباد ڈپٹی نمک کمشنر (آزادانہ چارج) اس پورے عمل کی نگرانی کےلئے کیمپ میں موجود رہے۔
امرت مہتسو پروگراموں کی ایک سریز ہے جو آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت ہند کی ذریعہ ملک بھر میں مرتب کی جارہی ہے۔ اس مہتسو کا آغاز معزز وزیراعظم کے ذریعہ 12 مارچ کو کیا گیا تھا۔ ہمارے ملک کی آزادی کی تاریخ کو بدلنے میں نمک کا ایک اہم کردار رہاہے ۔ نمک پیداوار سے وابستہ اہلکار اپنی سخت محنت سے نمک پیدا کررہےہیں اور ہندستان کی ترقی میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔
آزادی سے پہلے ہندستان کے شہریوں کو مہنگے درآمد شدہ نمک کو خریدنے کے لئے زبردستی مجبور کیا گیا اور مقامی سطح پر نمک کی پیداوار پر پابندی لگادی گئی تھی۔ مہاتما گاندھی کے ذریعہ کئے گئے ڈانڈی مارچ کی اہمیت ہندستان کی آزاد ی کی لڑائی کی تاریخ میں ایک اہم باب ہے۔ آج ہندستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا نمک پیدا کرنے والا ملک ہے اور یہ دنیا بھر کو نمک کا ایکسپورٹ کرتا ہے۔ ہندستان کی نمک پیداوار کی صلاحیت اب 30 ملین ٹن ہوگئی ہے جو آزادی سے پہلے 2 ملین ٹن سے بھی کم تھی۔ ہندستان اپنی گھریلو کھپت اور صنعتی مانگ کو پورا کرنے کے بعد تقریباً 5 ملین ٹن نمک دنیا کے مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کررہا ہے۔
آیوڈین اور آئرن جیسے غذائی اجزا کا متبادل مہیا کرانےمیں نمک کا خصوصی رول رہا ہے اور اس کا اثر ثابت ہوا ہے۔ جب ہم نے مجموعی آبادی تک آیوڈین والے نمک کو آسانی سے مہیا کرایا تب آیوڈین کی کمی کے مسئلے کو موثر ڈھنگ سے ختم کرنے میں بڑی مدد ملی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3116
(रिलीज़ आईडी: 1708012)
आगंतुक पटल : 183