صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز نے چھتیس گڑھ اور چنڈی گڑھ کے لئے کثیر شعبہ جاتی ٹیمیں روانہ کی ہیں جو ریاست/ مرکزی انتظام والے علاقہ میں کووڈ-19 کی روک تھام اور قابو اور متاثرہ علاقوں کی حصار بندی میں مدد فراہم کریں گی

Posted On: 26 MAR 2021 4:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 26 مارچ 2021: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے چھتیس گڑھ اور چنڈی گڑھ میں کووڈ -19 کے معاملوں میں اضافہ کے پیش نظر وہاں دو اعلیٰ سطح کی کثیر شعبہ جاری ٹیمیں روانہ کی ہیں۔ یہ ٹیمیں متعلقہ ریاست/ مرکزی انتظام والے علاقہ کی حکومت اور انتظمامیہ کے ساتھ مل کر اضافہ کے اسباب کا پتہ لگائیں گی۔ تجزیئے کے کاموں میں مدد کریں گی اور کووڈ -19 پر قابو پانے اور متاثرہ علاقوں کی ناکہ بندی کے اقدامات کی سفارش کریں گی۔

چھتیس گڑھ کے لئے جو ٹیم بھیجی گئی ہے اس کی سربراہی ڈاکٹر ایس کے سنگھ کررہے ہیں جو بیماریوں پر قابو کے قومی مرکز(NCDC) کے ڈائرکٹر ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم میں ایمز، رائے پور اور حفظان صحت اور صحت عامہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین شامل ہیں۔ چنڈی گڑھ کے لئے روانہ کی ٹیم ٹیم کے سربراہ جناب وجے کمار سنگھ ہیں جو ٹک ٹکسٹائلز کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری اور مالی مشیر ہیں۔ ان کے ہمراہ ٹیم میں ڈاکٹر آر ایم ایل ہاسپٹل نئی دہلی اور صفدر جنگ ہاسپٹل نئی دہلی کے ماہرین ہیں۔

چھتیس گڑھ میں حال ہی میں کووڈ کے تازہ معاملوں میں اضافہ ہوا ہے اور روزانہ اموات بھی ہوئی ہیں۔ چنڈی گڑھ میں بھی نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ مذکورہ ٹیمیں ریاست/ مرکزی انتظام والے علاقے میں سب سے زیادہ متاثر ضلعوں /اسپتالوں کا دورہ کرکے صحت عامہ کے اقدامات کا برموقع جائزہ لیں گی اور اپنے اخذ کردہ نتیجوں، سفارشوں اور ازالے کے اقدامات کے بارے میں چیف سکریٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر کو آگاہ کریں گی۔

مرکزی حکومت کووڈ عالمی وباء کے خلاف ’مجموعی حکومت ‘کے نظریئے کے تحت اس لڑائی کی قیادت کررہی ہے۔ مختلف ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں میں کووڈ-19 کے بندوبست کے طریقہ کار کو مستحکم کرنے کے لئے مرکزی حکومت وقتاً فوقتاًمرکزی ٹیمیں روانہ کرتی رہی ہیں۔ یہ ٹیمیں وہاں کی حکومتوں/انتظامیہ کے ساتھ رابطے قائم کرکے ان کو درپیش آزمائشوں اور معاملوں کا برموقع جائزہ لے کر سمجھتی ہیں اور ان کے متعلقہ اقدامات اور کوششوں میں آنے والی رکاوٹوں کی جانب سے آگے کی کارروائیوں پر مرکزی وزارت صحت نظر رکھتی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کے لئے بھیجی جانے والی ٹیموں میں یہ تازہ ترین اضافہ ہے ۔ گزشتہ چند مہینوں میں کئی ریاستوں سے کووڈ-19 کے معاملوں میں اضافے کی خبریں ملنے کے بعد وزارت صحت نے اس طرح کی متعدد ٹیمیں روانہ کی ہیں۔

****

U.No. 3108

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1707984) Visitor Counter : 114