ریلوے کی وزارت
یہ سال ہندستانی ریلوے کے لئے سب سے زیادہ چیلنجوں بھرا سال رہا- جناب پیوش گوئل
لاک ڈاؤن کا ایک برس۔کووڈ19 نے ریلوے کی ’ جدوجہد کرو اور مضبوط ہوکر ابھرو‘ عزم کا مظاہرہ کیا
’’یہ وقت ریلوے کی قسمت اور مستقبل کو دوبارہ لکھنے کا ہے ، ٹکاؤ، جدید ، مسافروں کی مطابقت ، وقت کی پابند ، محفوظ اور کاروباریوں کی پہلی پسند‘‘۔ جناب پیوش گوئل
جناب پیوش گوئل نے ریلوے بورڈ، اس کے چیئرمین ، جنرل منیجروں اور ڈویژنل ریلوے کے منیجروں کے ساتھ ریلوے کے مختلف ڈویژنوں کی کارکردگی کے مظاہرے کا جائزہ لیا
Posted On:
26 MAR 2021 5:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26مارچ 2021/ ریل، کامرس اور صنعت نیز صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ مستقبل میں ہندستانی ریل کی کامیابی کی ملک کی کامیابی کو متعارف کرے گی۔ انہوں نے یہاں ریلوےبورڈ کے ممبران ، زونل ریلوے کے جنرل منیجروں اور ریلوے ڈویژن کے ڈویژنل منیجروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ میں یہ تبصرہ کیا۔
جناب گوئل نے کہا کہ ’’ یہ سال ہندستانی ریلوے کے لئے سب سے زیادہ چیلنجوں بھرا سال رہا ہے۔ ایک سال کا لاک ڈاؤن ہوا۔ کووڈ-19 نے ہندستانی ریل کی ’جدوجہد کرواور مضبوط ہوکر ابھرو‘ عزم کا مظاہرہ کیا۔ ریلوے کی ذہنیت میں تبدیلی آگئی ہے۔ اب ریلوے کے لئے یہ معمولی کام نہیں رہا ہے۔ نئی ٹکنالوجی اختراع نے نئے معیارات اور اسٹینڈدز طے کردیئےہیں‘‘۔
جناب گوئل نے کہا کہ یہ وقت ریلوے کی قسمت اور مستقبل کو دوبارہ لکھنے کا ہے۔ وہ ریلوے ٹکاؤ ، جدید ، مسافروں کے مطابق، وقت کی پابند ، محفوظ اور کاروباریوں کی پہلی پسند بنے۔
انہوں نے کہا کہ 1223 میٹرک ٹن کی اعلی ترین مال ڈھلائی صلاحیت ملک کے لئے ایک مضبوط پیغام ہے۔ اس سال 5900 کلو میٹر ریلوے لائن کی برق کاری کی گئی ہے۔ یہ ہندستانی ریل کے ذریعہ برق کاری کے میدان میں اب تک کا حاصل سب سے اعلی اعدادوشمار ہے۔
جناب پیوش گوئل وبا کے دوران اعلی ترین مال برداری کا مظاہرہ کرنے کے لئے ریل افسران اور کارکنان کی ستائش کی اور کہا کہ یہ غیر موازنہ کوشش کی تھی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زوردیا کہ حفاظتی اقدامات کو اپنا جائے اور اس سلسلہ میں انہوں نے ریل حکام کو بے حد سرگرمی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔
یہ دیکھنے والی بات ہےکہ ہندستانی ریل نے مال برداری ، آمدنی اور رفتارکے معاملے میں مارچ 2021 میں مال ڈھلائی کے اعدادوشمار میں کافی زیادہ اچھال درج کیا۔ ایسا اندازہ ہے کہ یہ اعدادوشمار گزشتہ سال کے مال ڈھلائی اعدادوشمار کو پار کرجائیں گے مال برداری سے موصولہ پیکس 21-2020 میں بڑھ کر ایک لاکھ 14 ہزار 652.47 کروڑ روپے ہوگیا، جو کہ گزشتہ برس 12358.83 کروڑ روپے تھا۔ یہ 2+ فی صد کی ترقی دکھاتا ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3113
(Release ID: 1707983)
Visitor Counter : 140