وزارت سیاحت

کھجوراہومیں ایک بڑے ایم آئی سی ای روڈشو کے علاوہ وزارت سیاحت نے ذمہ دار سیاحت پر ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا

Posted On: 26 MAR 2021 10:44AM by PIB Delhi

وزارت ٹورزم ، حکومت ہند نے 26 مارچ 2021 کو ایم آئی سی ای روڈ شو – میٹ ان انڈیا کی پیش قدمی کے ساتھ مدھیہ پردیش کے کھجوراہو میں چھترسال کنوونشن سینٹر کا افتتاح بھی کیا اور اس موقع پر ذمہ دار سیاحت پر کھجوراہومیں ہی ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام بھی کیا۔ سیشن میں کھجوراہو کو ایک آئی کونک مقام پر رکھنے کے لئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی اور ملک بھر میں ذمہ دار سیاحت سے متعلق مختلف کامیاب کیس اسٹڈیز اور بہترین طریق کار پیش کیے گئے۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل ماہرین کی پیشکشیں شامل تھیں۔

 

  • ایس ڈی اور آئی کونک اسکیموں کا تعارف اور مناسب سیاحت کے ساتھ اس کی ہم آہنگی - پیوش جین ، ڈائریکٹر ، ارنسٹ اینڈ ینگ کے ذریعہ
  • کیرالہ  ایک ذمہ دار سیاحت کے ماڈل کے طورپر –آئی ٹی ڈی سی کی ایم ڈی کملا واردھاراؤ کے ذریعہ
  • سیاحت کے طریقوں کے ذریعے قدرتی ورثہ کے تحفظ کے قابل بنانے کے لئے کمیونٹی کی سطح پر شراکت-آر ٹی ایس او آئی کے انیردھ چاوجی کے ذریعہ
  • سب کے لئے سیاحت – عالمی سطح پر قابل رسائی-پلینٹ ایبلڈ کی محترمہ نیہا اروڑا کے ذریعہ
  • استحکام اور قابل تجدید توانائی -محترمہ منجری گائکواڈ ، ڈائریکٹر ، گلوبل ہمالین ایکسپیڈیشن کے ذریعہ
  • ذمہ دار سفر اور سیاح-  راجیو مہرا ، صدر آئی اے ٹی او کے ذریعہ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00129WI.jpg

 

سیشن کا آغاز محترمہ روپیندر براڑ ، وزارت سیاحت کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے ذریعے، وزارت سیاحت کے اقدامات کے جائزہ کے بارے میں ایک پریزنٹیشن کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل  وزارت سیاحت روپیندر براڑ نے سیاحت کو فروغ دینے میں حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا ، جس میں میگا جسمانی تقریبات کو کووڈ کے تمام پروٹوکول کے ساتھ کلیدی مقامات پر منعقد کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں، تاکہ صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے مابین اعتماد کے احساس کو فروغ دیا جاسکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X5UR.jpg

 

اس سیشن کے بعد حکومت کے سکریٹری (سیاحت) کی میڈیا کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ جنہوں  نے بتایا کہ وزارت سیاحت اپنی ‘سودیش درشن’ کی اسکیم کے تحت ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ریاستی حکومتوں / مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کی  انتظامیہ/مرکزی ایجنسیوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ وزارت نے ریاست مدھیہ پردیش میں 350.26 کروڑروپے کی لاگت والے  4 منصوبوں کو منظوری دے دی ہے۔  ان منصوبوں کو وائلڈ لائف بدھشٹ ، ہیریٹیج اور ایکو ٹورزم سرکٹس کے تحت منظور کیا گیا ہے۔ ہیریٹیج سرکٹ کے تحت منظور کردہ اس منصوبے میں 44.99 کروڑ روپے کجھوراہو اور آس پاس علاقوں   کے فروغ پر صرفہ کیے جائیں گےاور ان میں سے 34.99 کروڑ روپے وزارت سیاحت نے کھجوراہو کے کنوونشن سیٹنر کی ترقی کے لیے منظور کیے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ULM0.jpg

 

وزارت سیاحت نے ایک جامع نقطہ نظر کے بعد ملک میں 19 سیاحتی  مقامات کی ترقی کے لئے ایک مرکزی شعبہ اسکیم ‘آئی کونک  سیاحتی مقامات کی اسکیم’ کی تیار کی ہے۔ کل 19 مقامات  کی شناخت آئی کونک سائٹس کے طور پر کی گئی ہے، جن میں کھجوراہو بھی شامل ہے۔ وزارت نے ان مقامات کی نشاندہی موجودہ صلاحیت، علاقائی تقسیم ، ترقی کی صلاحیت اور نمائش کے لئے عالمی سطح کی منزل اور اس پر عمل درآمد میں آسانی کی بنیاد پر کیا ہے۔ اسکیم کے تحت مشہور مقامات کے طور پرفروغ دیے جانے کے لیے  نشان زد کیے گئے سیاحتی مقامات مندرجہ ذیل ہیں:

  1. قاضی رنگا (آسام)
  2. مہابودھی مندر (بہار)
  3. ہمایوں کا مقبرہ (دہلی)
  4.  قطب مینار (دہلی)
  5. لال قلعہ (دہلی)
  6. کولوا بیچ (گوا)
  7. دھولاویرا (گجرات)
  8. سومناتھ (گجرات)
  9. اسٹیچو آف یونیٹی (گجرات)
  10. ہامپی (کرناٹک)    
  11. کماراکم (کیرالہ)
  12. کھجوراہو (ایم پی)
  13. اجنتا غار (مہاراشٹر)
  14. ایلورا غار (مہاراشٹر)
  15. کونارک (اڈیشہ)
  16. آمیر قلعہ (راجستھان)
  17.  مہابلی پورم (تمل ناڈو)
  18.  فتح پور سیکری (اتر پردیش)
  19.  تاج محل (اتر پردیش)

 

کھجوراہو کے ماسٹر پلان میں متعدد مجوزہ مداخلتیں سخت اور نرم دونوں شامل ہیں، جو دنیا کے سیاحتی نقشے پر کھجوراہو کو ایک اہم مقام دلانے  میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔ یہ مداخلتیں متعدد اجلاس کے دوران اسٹیک ہولڈرز کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

*************

ش ح۔ ج ق۔ ت ع

U No. 3089



(Release ID: 1707730) Visitor Counter : 129