یو پی ایس سی
مشترکہ جیو – سائنٹسٹ ( ابتدائی ) امتحان - 2021 کے نتائج کا اعلان
Posted On:
25 MAR 2021 4:41PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 25 مارچ / یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی ) کے ذریعے 21 فروری ، 2021 ء کو کرائے گئے مشترکہ جیو سائنٹسٹ (ابتدائی) امتحان – 2021 کی بنیاد پر نیچے دیئے گئے رول نمبر والے امید واروں نے مشترکہ جیو سائنٹسٹ ( مین ) امتحان – 2021 کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ یہ نتیجہ کمیشن کی ویب سائٹ https://upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہے ۔
ان امید واروں کی امید واری امتحان کے ہر مرحلے پر ، اُس وقت تک پوری طرح عبوری ہے ، جب تک کہ وہ اہلیت کی تمام ضروری شرائط پوری نہیں کرتے ۔ اہل قرار دیئے گئے امید واروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ مشترکہ جیو – سائنٹسٹ ( مین ) امتحان – 2021 میں شریک ہوں ، جو 17 اور 18 جولائی ، 2021 ء کو منعقد ہو گا ۔ اہل امید واروں کو مزید ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ کمیشن کے ذریعے 7 اکتوبر ، 2020 ء کو امتحان کے نوٹس نمبر 1 / 21 – جی ای او ایل میں کانکنی کی وزارت کے ذریعے مشترکہ جیو سائنٹسٹ امتحان – 2021 کے ضابطوں کو دھیان میں رکھیں ، جو ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں ۔
امید وار مشترکہ جیو سائنٹسٹ ( مین ) امتحان – 2021 کے آغاز سے تقریباً تین ہفتے پہلے کمیشن کی ویب سائٹ سے ای ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ امید واروں کو یہ بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ مشترکہ جیو سائنٹسٹ ( ابتدائی ) امتحان – 2021 کے نمبر اور کٹ آف نمبر مشترکہ جیو سائنٹسٹ امتحان – 2021 کا پورا عمل مکمل ہونے اور قطعی نتائج کا اعلان ہونے کے بعد کمیشن کی ویب سائٹ https://upsc.gov.in پر اَپ لوڈ کیا جائے گا ۔ مشترکہ جیو سائنٹسٹ ( مین ) امتحان – 2021 کے لئے سینٹر / ڈسپلن میں تبدیلی کرنے کے لئے کوئی بھی درخواست منظور نہیں کی جائے گی ۔
یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں ایک سہولت کار کاؤنٹر بھی موجود ہے ۔ امید وار اپنے امتحان / نتیجے سے متعلق کوئی بھی معلومات / وضاحت حاصل کرنے کے لئے کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان خود جاکر یا ٹیلی فون نمبر ( 011 ) 23388088 ، 23385271 / 23381125 / 23098543 پر رجوع کر سکتے ہیں ۔
Click here for full list.
*************
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 25.03.2021 )
U. No. 3048
(Release ID: 1707698)
Visitor Counter : 158